ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے ریاستی حکام کو کوویڈ کیئر کوچز فراہم کرنے کیلئے تیاریاں کیں



سردست کل 3816 کوچز کوویڈ کیئر کوچز کے طور پر استعمال کیلئے دستیاب ہیں یہ کوویڈ کیئر کوچز ریاستی سرکار کی جانب سے مانگ کی مطابق تعینات کی جارہی ہیں


مہاراشٹر میں نندوربار ضلع میں 21 کوویڈ کوچز تعینات کی گئیں ۔ان کوویڈ کیئر کوچز میں 47 مریض داخل کئے گئے۔


بھارتیہ ریلوے کی جانب سے شکور بستی میں 50کوویڈ کیئر کوچز ،آنند وہار میں 25،وارانسی میں 10 ،بھدوہی میں 10اور فیض آباد میں 10 کوویڈ کیئر کوچز تعینات کئے گئے۔

Posted On: 24 APR 2021 7:04PM by PIB Delhi

بھارتیہ ریلوے ہندوستان کی حکومت کی حفظان صحت کی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہے ۔بھارتیہ ریلوے کی جانب سے 5601 ٹرین کوچز کو کوویڈ کیئر سینٹر کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔سردست کل 3816 کوچز کوویڈ کیئر کوچز کے طور پر استعمال کیلئے دستیاب ہیں۔یہ کوچز بہت ہلکے کیسوں کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں جنہیں ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق کوویڈ کیئر سینٹروں کیلئے طبی علاج معالجہ کیلئے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔یہ کوویڈ کیئر کوچز ریاستی سرکاروں کی جانب سے مانگ کے مطابق تعینات کئے جارہے ہیں۔

24اپریل 2021 کو ویسٹرن ریلوے کے تحت مہاراشٹر میں نندوربار ضلع میں 21 کوویڈ کیئر کوچز تعینات کئے گئے۔کل 47 مریضوں کو ان کوویڈ کیئر کوچز میں داخل کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش سرکار نے ہندوستانی ریلوے سے درخواست کی ہے کہ وہ بھوپال میں 20 کیئر کوویڈ کوچز تعینات کرے اور مغربی سینٹرل ریلوے میں حبیب گنج ریلوے اسٹیشن پر 20 کوویڈ کوچز تعینات کرے۔یہ کوویڈ کیئر کوچز 25 اپریل 2021 سے اپنا کام کاج شروع کردیں گے اور ریاستی سرکار کے سپرد کردئے جائیں گے۔

شمالی ریلوے میں شکوربستی میں 50 کوویڈ کیئر کوچز آنند وہار میں ،25 کوویڈ کیئر کوچز وارانسی ،بھدوہی اور فیض آباد میں 10،10 کوویڈ کیئر کوچز بھارتیہ ریلوے کی جانب سے تعینات کئے گئے ہیں۔شکوربستی میں کل 3 مریضوں کوکوویڈ کیئر کوچز میں داخل کیا گیا ہے۔

 

 (ش ح۔ح ا۔م ش)

U-3965



(Release ID: 1714059) Visitor Counter : 181