ریلوے کی وزارت
ریاستوں کو امداد دینے کی غرض سے ریلوے نے اُترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی میں کووڈ کیئر کوچ نصب کئے
تقریباً 4000کووڈ کی نگہداشت والے کوچ ، جن میں 64000بستر ہیں، بہت سے ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑے کردیئے گئے ہیں، جنہیں کبھی بھی فوری تنصیب کے سلسلے میں فراہم کیا جاسکتا ہے
پنجاب میں بھی نصب کئے جانے کےلئے کوچوں کو تیار کیاجارہا ہے
ریاستوں کو ابتدائی کارروائیوں اور معیاری ضابطہ عمل (ایس او پی)کے علاوہ آئیسولیشن کوچوں کی دستیابی کے حوالے سے مشورے دیئے جارہے ہیں
Posted On:
25 APR 2021 5:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25؍اپریل2021:
ایک ایسے وقت میں جب ملک کووڈ وباء کی دوسری لہر کے عذاب کو جھیل رہا ہے، ریلوے کی وزارت اپنے کووڈ کیئر آئیسولیشن کوچز کے اقدام کو،جسے کووڈ-19 کی پہلی لہر کے دوران تیار کیا گیا تھا،آزادانہ طورپر ایک نئی تحریک دیتے ہوئے مزید آگے بڑھا رہی ہے۔صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے کووڈ کی نگہداشت والے اِن کوچوں کو ایک اضافی حفظان صحت کی سہولت کے طورپر تیار رکھا جا رہا ہے، تاکہ جن کووڈ کے مریضوں میں ہلکے درجے کے علامات پائے گئے ہیں، انہیں آئیسو لیٹ کیا جاسکے۔اِن کوچوں میں اب بہت سی اضافی سہولیات بھی شامل کردی گئی ہیں، جن میں کولرز اور جوٹ میٹس وغیرہ شامل ہیں، جن کے ذریعے موجودہ موسم گرما کا سامنا کیا جاسکتاہے۔
اسی سلسلے میں ریاستی حکومتوں کو ابتدائی کارروائیوں اور سر دست نافذ معیاری ضابطہ عمل (ایس او پی)اس کے علاوہ کووڈ کی نگہداشت والے کوچز کی دستیابی کے حوالے سے مشورہ دیئے جاتے رہےہیں۔تقریباً 4000کووڈ کیئر کوچز،جن میں 64000 بستر دستیاب ہیں،ملک میں بہت سے ریلوے اسٹیشنوں پرتعینات کردیئے گئے ہیں۔اِن میں سے بہت سے کوچز کووڈ کی پہلی لہر کے دوران مریضوں کی آئیسولیشن ضروریات کو پورا کرنے کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔کووڈ سے شدید طورپر متاثرہ خطوں میں نصب کئے گئے آئیسو لیشن کوچز کی پوزیشن حسب ذیل ہے:
دہلی میں 50 کوچ(800 بستروں کے ساتھ)، شکور بستی اسٹیشن پر نصب کئے گئے ہیں(4 مریض حال ہی میں داخل کئے گئے ہیں)اور 25 کوچ(جن میں 400 بستر ہیں) آنند وہار ٹرمنل پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔نندور بار(مہاراشٹر)میں، 21 کوچ(378بستروں کے ساتھ) نصب کئے گئے ہیں اور حال ہی میں اس مقام پر 55 مریضوں کو داخل کیاگیا ہے۔بھوپال اسٹیشن پر 20 کوچ تعینات کئے گئے ہیں۔ 50 کوچوں کو پنجاب میں نصب کئے جانے کے لئے تیا رکیا گیا ہے اور 20 کوچ جبل پور میں نصب کئے جانے کےلئے تیار رکھے گئے ہیں۔
ریاستی حکومتوں کے مطالبے پر ، یہ آئیسولیشن سینٹر ایسے مریضوں کے علاج میں کام آئیں گے، جن میں مرض کے علامات ہلکے سے درمیانے درجے کے پائے گئے ہوں(جیسا کہ اِن سہولیات کو ریاستی طبی حکام کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں)۔ریلویز کی طرف سے اِن مریضوں کو ہر طرح کی نگہداشت کی فراہمی اور ان کوچوں میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے کےلئے تمام اقدامات کرتی ہے۔وقتاً فوقتاً کئے جانے والے اَپ ڈیٹس کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو آئیسو لیشن کوچوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیاجاتا رہے گا۔
************
ش ح۔س ب۔ن ع
(U: 3960)
(Release ID: 1714057)
Visitor Counter : 185