وزارت دفاع

ڈی پی ایس یو اور او ایف بی کووڈ – 19 کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہے

Posted On: 25 APR 2021 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25  اپریل ، 2021 / دفاع سے متعلق  سرکاری شعبے کی کمپنیاں (ڈی پی ایس یو) اور ہتھیاروں کی فیکٹری سے متعلق بورڈ (او ایف بی) پورے ملک میں کووڈ  - 19 کیسز میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ / ریاستی سرکاروں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں وہ  ریاستی سرکاروں کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے اپنی موجودہ خدمات سے سول لوگوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں جیساکہ حال ہی میں منعقدہ جائزہ میٹنگوں میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ہدایت دی تھی۔

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کا قائم کردہ آئی سی یو ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر والا 180 بستروں کا کووڈ حفاظتی مرکز کرناٹک کے بینگلورو شہر میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ڈی پی ایس یو نے بینگلورو میں ایک 250 بستروں والا مرکز بھی تیار کیا ہے اور کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی  (سی ایس آر )کے تحت  اسے میونسپل حکام کے سپرد کر دیا ہے۔ اڈیشہ کے کوڑا پُٹ علاقے میں 70 بستروں کا ایک مرکز اور مہاراشٹر کے ناسک میں 40 بستروں کا ایک اسپتال بھی اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔ ایچ اے ایل نے یہ کام بھی شروع کیا ہے کہ اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 250 بستروں والا ایک کووڈ حفاظتی مرکز قائم کیا ہے۔ امید ہے کہ یہ مرکز مئی کے پہلے ہفتے میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ایچ اے ایل بنگلور اور لکھنؤ میں مزید وینٹی لیٹرز اور آکسیجن مراکز فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

او ایف بی مہاراشٹر ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ ، اڈیشہ اور اترا کھنڈ میں 25 مقامات پر اپنے مراکز میں آکسیجن بستروں سمیت کووڈ حفاظتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اُس نے اپنی موجودہ صلاحیتوں کا  تقریباً 60 فیصد حصہ کووڈ – 19 حفاظت کے لیے مختص کر دیا ہے۔ مختصر یہ کہ کل  1405میں سے 813 بستر اب کووڈ مریضوں کے لیے وقف ہیں۔ یہ مراکز مہاراشٹر میں پنے، امبرناتھ، ناگپور، بھنڈارا، چندا، ورن گاؤں اور بھوساول میں ہیں اور مغربی بنگال میں عیسا پور اور کولکتہ میں ہے۔ دیگر جگہ جہاں او ایف بی کووڈ کی حفاظت کے لیے اپنے مراکز فراہم کر رہا ہے  وہ ہیں اتر پردیش میں ، کانپور میں دو ، شاہجہاں پور میں ایک  اور مراد نگر میں ایک۔  مدھیہ پردیش میں : جبل پور میں 3، اٹارسی میں ایک اور کٹنی میں ایک ۔ تمل ناڈو میں اودی میں ایک، اروونکڑو میں ایک اور تیروچیراپلی میں ایک۔ تلنگانہ میں : میڈک میں ایک ؛ اتراکھنڈ میں : دہراہ دو ن میں ایک ، اور اڈیشہ میں بڈمال میں ایک۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

25.04.2021

U –3954


(Release ID: 1714038) Visitor Counter : 158