وزارت دفاع

سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (کلاز) نے فوجی افسروں کے لئے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا

Posted On: 19 APR 2021 6:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18   اپریل 2021، سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (کلاز)، جو کہ بھارتی فوج کی زیر سرپرستی ایک خود مختار تھنک ٹینک ہے، نے  فوجی افسروں کے لئے پی ایچ ڈی پروگرام  چلانے کے مقصد سے منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ایم ایچ ای)، منگلور،  سابقہ منی پال یونیورسٹی کے ساتھ ایک مشترکہ پہل کی ہے۔

کلاز نے  افسروں کی  پروفیشنل فوجی تعلیم  (پی ایم ای) میں مزید اضافے  کے لئے یہ پہل کی ہے، جس سے  آخر کار ملک کو فائدہ ہوگا اور اسے  متعلقہ زمروں کی گہری معلومات رکھنے والے  بہتر فوجی قائدین ملیں گے۔

اس پہل کے تحت  کلاز  کو   ایم اے ایچ ای کے  ایک ضمنی مرکز  کے طور پر  تسلیم کیا گیا ہے، جس سے  کلاز کی  پانچ فیکلٹیز معاون سپر وائزر کے طور پر خدمت انجام دیں گی۔ کلازیو جی سی  اور  ایم اے ایچ ای منگلور  کے رہنما خطوط کے مطابق سلیکشن کا عمل شروع کرے گا اور  ضروری  ریسرچ    طریقہ کار کی کلاسیں  چلائے گا۔

اس پہل سے متعلق تمام تفصیلات  درخواست کے فارم سمیت  کلاز کی ویب سائٹ (https://www.claws.in/) پر ہیڈر  ’’یونیورسٹی سیل‘‘ کے تحت دسیتاب ہے۔ خواہش مند امیدواروں سے درخواست ہے کہ  مناسب طریقے سے بھری ہوئیں اپنی درخواستیں  زیادہ سے زیادہ 30 جون 2021 تک   ارسال کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3826

                          



(Release ID: 1712727) Visitor Counter : 124