امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کووڈ کرفیو/ لاک ڈاؤن کے درمیان  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  زیرو رواداری


حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں سے  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہےکہ  ضروری اشیا مثلاً  اشیائے خوردنی/ ادویات ، صفائی ستھرائی کی مصنوعات اور دیگر ضروری خدمات  مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے  تشہیر  کریں اور بیداری پھیلائیں تاکہ   لوگ ضروری اشیائے صارفین  کی خریداری کے معاملے میں  گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں

اس کو یقینی بنانے کے لئے  ریاستی حکومتوں کے  خوراک اور امور صارفین  کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ  آج ایک قومی سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی

Posted On: 19 APR 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18   اپریل 2021،           امور صارفین کے محکمے نے  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں پر زور دیا ہے کہ  وہ  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  زیرو رواداری اختیار کریں تاکہ عالمی وبا کی سے نافذ کئے گئے کرفیو / لاک ڈاؤن  کے دوران  ضروری اشیا کی  سپلائی برقرار رکھی جاسکے۔

اس سلسلے میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے خوراک اور امور صارفین کے محکمے کے پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ  آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں  امور صارفین ، خوراک اور  عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے  امور صارفین کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے  ملک بھر میں  ضروری اشیا کی دستیابی اور  ان کی قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاستوں کی  مختلف منڈیوں میں  ضروری اشیائے صارفین کی آمد اور ان کی قیمتوں  سے بھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو واقف کرایا گیا۔

اس کے علاوہ  اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ  اشیائے خوردنی / ادویات ، صفائی ستھرائی سےمتعلق مصنوعات اور ضروری خدمات  سمیت  ضروری سپلائی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور وہ  مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے میں اور ضلعی سطح پر مانگ/ سپلائی کی صورتحال کو  بگڑنے سے بچانے کے لئے  موثر نگرانی اور  قانون کے نفاذ کے لئے فوڈ اینڈ سول سپلائز  ، لیگل میٹرو لوجی کنٹرولرز، فوڈ سیفٹی، ہیلتھ اینڈ پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی تشکیل کی گئی۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا گیا کہ وہ تشہیر اور بیداری پھیلانے کا کام کریں تاکہ  ضروری اشیائے صارفین کی خریداری  کے معاملے میں لوگ  گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں۔

میٹنگ کے دوران  اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ کو  ضروری اشیائے صارفین  کی سپلائی برقرار رکھنے کے مقصد سے  بے ایمان تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ضروری اشیائے صارفین کے قانون  1955 کی دفعہ 3، ضروری اشیائے صارفین  کے پروڈکشن، سپلائی  تقسیم وغیرہ  کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیتی ہے اور یہ اختیارات  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی دیئے گئے  ہیں۔کالا بازاری کی روک تھام اور ضروری اشیائے صارفین کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے قانون ، 1980 کی دفعہ 3 کے تحت  کسی بھی شخص کو  معاشرے کو ضروری اشیا کی سپلائی کو برقرار رکھنے  کے خلاف  کسی بھی طرح کا کام کرنے  سے روکنے کے پیش نظر  زیادہ سے زیادہ  6 ماہ کی مدت تک  قید کیا جاسکتا ہے۔

امور صارفین کا محکمہ  ’’ ضروری اشیائے صارفین کا قانون 1955‘‘ اور ’’کالا بازاری کی روک تھام اور ضروری اشیائے صارفین کی سپلائی برقرار رکھنے کا قانون 1980‘‘  کو نافذ کرتا ہے ۔ یہ دونوں قوانین صارفین کو  مناسب قیمتوں پر ضروری اشیائے صارفین  کی دستیابی کو یقینی بنانے اور  انہیں بے ایمان تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں کے استحصال سے بچانے کے لئے تیار کئے گئے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3825

                          



(Release ID: 1712723) Visitor Counter : 130