وزارت دفاع

گیلینٹری ایوارڈز پورٹل کے زیر اہتمام ، "انوویٹو ٹریبیوٹس ٹو بریوہارٹس" مقابلہ


بہادری  ایوارڈ جیتنے والوں کو منفرد اور اختراعی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ہندوستان سے شرکاء کو مدعو کیا گیا

Posted On: 18 APR 2021 9:55AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18 اپریل بہادری کا ایوارڈ جیتنے والے ملک کے فاتحین کی لازوال ہمت اور قربانی  کو قومی یاد گار میں سب سے ممتاز مقام حاصل ہونا چاہیے۔ ملک میں  بہادری ایوارڈ جیتنے والوں کو یاد کرنے اور انہیں اعزاز بخشنے کے لیے  گیلینٹری ایوارڈز پورٹل (www.gallantryawards.gov.in)  ہندوستان کے پیش رو  آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔

گیلینٹری ایوارڈز پورٹل نے ایک "انوویٹو ٹریبیوٹس ٹو بریوہارٹس" مقابلہ کا انعقاد کیا ہے ،جس میں پورے ہندوستان کے بہادری ایوارڈ جیتنے والوں کو منفرد اور  اختراعی انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر کے شرکاء  کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد بہادری ایوارڈ فاتحین کے لیے خراج تحسین کے پیغامات کا ایک سلسلہ تیار کرنا ہے۔ یہ مقابلہ 15 اپریل سے 15 مئی 2021 ء تک جاری رہےگا۔

اس مقابلے کے تحت موصولہ اندراجات کا فیصلہ  تخلیقی صلاحیتوں ، اصلیت ،  ساخت اور سادگی کے عناصر کی بنیاد پر کیا جائے گا ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اس میں گیلینٹری ایوارڈز پورٹل کے نقطہ نظر اور مقاصد کو کس حد تک اجاگر کیا گیا ہے۔ اس مقابلہ کے فاتحین کی فہرست گیلینٹری ایوارڈز پورٹل  اور اس سے متعلقہ سوشل میڈیا چینلوں  پر شائع کیا جائے گا۔ ان فاتحین کو نئی دہلی میں منعقد ہونے  یوم جمہوریہ پریڈ 2022 میں  موجود رہنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔اس  مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں:

https://www.gallantryawards.gov.in/single_challenge/event/46
گیلنٹری ایوارڈز پورٹل ایک متحرک ، انٹرایکٹو اور حصہ لینے والے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں میں حب الوطنی ، عقیدت اور لگن کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ پورٹل شہریوں کو ملک کے بہادری ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (18.04.2021)

U-3802



(Release ID: 1712541) Visitor Counter : 184