کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی حکومت ریمڈیسور کی فراہمی میں حکومت مہاراشٹر کی ہر ممکن مدد کررہی ہے:جناب من سکھ منڈاویا

Posted On: 17 APR 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 17 اپریل 2021: کیمکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈایا نے آج کہا ہے کہ حکومت ہند مہاراشٹر کے سرکاری افسران کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے اور ریمڈیسور کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ اپنے کی ٹویٹ پیغامات میں انھوں نے حکومت مہاراشٹر کے اس کے برعکس بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں پیداوار دوگنا کرنے کے لئے 12.04.2021 سے اب تک مزید 20 کارخانوں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی اجازت دے چکی ہے۔ مہاراشٹر کے عوام کے لئے ریمڈیسور کی خاطر خواہ فراہمی مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔

سرکاری ریکارڈز کے مطابق ای او یو کی صرف ایک یونٹ اور ایک SEZمیں ہے۔ حکومت نے ریمڈیسور تیار کرنے والوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ایسی کوئی کھیپ پھنسی ہوئی نہیں ہے۔

وزیر موصوف نے متعلقہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان 16 کمپنیوں کی فہرست عام کریں اور اسٹاک کی دستیابی اور ڈبلیو ایچ او۔ جی ایم پی کے بارے میں بتائیں ۔ مرکزی حکومت اس ملک کے عوام کے لئے سب کچھ کرنے کے عہد پر کارفرما ہے۔

****

U.No. 3794

م ن۔ ر ف ۔س ا

 

 


(Release ID: 1712517) Visitor Counter : 165