صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

1مرکزی وزارت صحت نے  مرکزی وزارتوں اور ان کے پی ایس یو کو مشورہ دیا  کہ وہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں   کووڈ۔ 19 بندوبست کے لئے اپنے ہاسپٹل بیڈز وقف کریں


ایسے وقف کئے گئے اسپتالوں/ بلاکس کی تفصیلات  عوام کو بھی فراہم کرائی جائے

Posted On: 16 APR 2021 11:53AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16   اپریل 2021،           ملک بھر میں کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  گزشتہ چند ہفتوں میں  کووڈ۔ 19 کے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات  میں اضافے کی اطلاع ملی ہے۔  مرکزی حکومت  کووڈ بندوبست اور  پبلک ہیلتھ رسپانس کے اقدامات میں ریاستوں کی فعال طریقے سے مدد کرنے کی  حکمت عملی کے ذریعہ ’مکمل حکومت‘ کے نظریئے کے ساتھ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔ اس رسپانس کے حصے کےطور پر حکومت ہند کی کئی وزارتیں ، بااختیار گروپ اور  مرکزی سکریٹری  صورتحال کے موثر طریقے سے بندوبست اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو تمام مطلوبہ مدد فراہم کرانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے سنگین مریضوں کے موثر کلینکل بندوبست کے لئے  اسپتال کے بنیادی ڈھانچے میں  اضافے کے لئے  ایک  اہم  اقدام کے طور پر مرکزی وزارت صحت نے   تمام مرکزی وارتوں کو مشورہ دیا ہےکہ وہ  گزشتہ سال کی طرح  اپنے کنٹرول میں آنے والے اسپتالوں یا ان کے پی ایس یو کے لئے ہدایت جاری کریں  کہ وہ کووڈ۔ 19 دیکھ بھال کے لئے اسپتالوں کے اندر  خصوصی  وقف ہاسپٹل وارڈ یا  علیحدہ بلاک قائم کریں۔ ان اسپتالوں / بلاکس  میں  کووڈ۔ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کو خصوصی دیکھ ریکھ کے ساتھ علاج کی خدمات فراہم کرانے کے لئے  کووڈ۔ 19 معاملوں کے  بندوبست کے لئے داخل ہونے اور باہر جانے کے راستے علیحدہ  علیحدہ ہوں۔

مرکزی وارت کو لکھے گئے خط میں مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے اس بات کو دہرایا ہےکہ  ملک بھر میں کووڈ۔ 19 معاملات میں اچانک آنے والی  تیزی  کا  تقاضہ ہے کہ تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں  اور ان کے پی ایس یو اور ان کے کنٹرول والےاسپتالوں میں  گزشتہ سال جیسی  تعاون والی کارروائی کی جائے۔

ان اسپتال وارڈوں/ بلاکوں میں  ضروری علاج کرانے کےلئے  مرکزی  وزارتوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہےکہ وہ  ایسے وقف اسپتال وارڈوں / بلاکوں کی تفصیلات   عوام کو  فراہم کرائیں۔ یہ مشورہ بھی دیا گیا ہےکہ وزارت/ محکمہ اس مقصد کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے  ضروری تال میل کے لئے  ایک نوڈل افسر کو نامزد کریں اور  ان کے رابطے کی تفصیل  متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ ساتھ  مرکزی وزارت صحت  کے ساتھ بھی شیئر کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3773

                          



(Release ID: 1712380) Visitor Counter : 174