وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مستحکم کرنے کیلئے آن لائن ٹریول کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 16 APR 2021 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16 اپریل ، 2021:مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو،خاص طور سےوبا کےدور میں مستحکم بنانے کی اپنی کوششوں کے تحت سیاحت کی وزارت نے آن لائن ٹریول کمپنیوں کلیئرٹرپ اور ایز مائی ٹرپ کے ساتھ 15 اپریل کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CO62.jpg

اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد اُن ہاؤسنگ اکائیوں کو وسیع ویزیبلٹی فراہم کرنا ہے جو او ٹی اے پلیٹ فارم پر موجود ساتھی ایپ (سسٹم فار اسسمنٹ، ایویئرنیس اینڈ ٹریننگ فار دی ہاسپٹلٹی انڈسٹری)پر خود کو سرٹیفائی کرچکی ہیں۔ مفاہمت نامے میں دونوں فریقوں کو ان اکائیوں کو ندھی ایپ پر اور اس کے ساتھ ہی ساتھی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کیلئے تحریک دینے اور مقامی سیاحتی صنعت کو کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات اپنانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں بھی ہدایات ہیں۔

اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہاؤسنگ اکائیوں کےبارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری اکٹھا کرنا ہے تاکہ قابل  عمل بصیرت حاصل کی جاسکے اور ساختی شواہد کی بنیاد پر محفوظ باوقار اور پائیدار سیاحت کو یقینی بنایا جاسکے اور اہداف پر مبنی پالیسی کو بروئے کار لایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IMOW.jpg

وزارت سیاحت میں جوائنٹ سکریٹری جناب راکیش کمار ورما، وزارت سیاحت میں ڈائریکٹر جناب  بی بی داش، کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ڈاکٹر اے راج اور جناب موہت سنگھ، ایز مائی ٹرپ کے نائب صدر جناب وپن شاہ اور کلیرٹرپ پرائیویٹ  لمیٹیڈ کے بزنس ہیڈ جناب سری رام وی کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

وزارت سیاحت اور آن لائن ٹریول کمپنیاں سیاحت کے سیکٹر میں اسٹریٹیجک اور تکنیکی اشتراک کو تعاون کی حوصلہ افزائی اور ترقی کیلئے سبھی ضروری اقدامات کریں گی تاکہ نشان زد شعبوں میں مناسب فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ امید ہے کہ مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مستقبل میں مزید اس طرح کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:3778



(Release ID: 1712372) Visitor Counter : 153