وزارت دفاع

ایئرفورس کمانڈرس کانفرنس اپریل 2021

Posted On: 15 APR 2021 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15 اپریل ، 2021:عالی مرتبت وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 15 اپریل 2021 کو فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرس میں دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی ایئرفورس کمانڈرس کانفرنس (اے ایف سی سی۔21) سے خطاب کیا۔ فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی نے وزیردفاع راجناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کانفرنس ایئرفورس کے مارشل ارجن سنگھ، ڈی ایف سی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہورہی ہے۔ وزیر دفاع نے مشرقی لداخ میں اچانک پیش آنے والے واقعات کے بروقت اور موزوں ترین جواب کو یقینی بنانے پر بھارتی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کمانڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت میں اضافے کیلئے طویل مدتی منصوبے اور حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے مستقبل کے لئے بھارتی فضائیہ کی کلیدی توجہ کو سراہا۔

جاری کووڈ-19 وبائی مرض کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے دیگر سرکاری اداروں کو ان کے کام میں معاونت کرنے لئے بھارتی فضائیہ کے رول کی تعریف کی۔ بین الاقوامی جغرافیائی سیاست کو تبدیل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مشاہدہ کیا کہ حالیہ ماضی میں بحراوقیانوس سے بحرالکاہل کی طرف توجہ کا ادراک زیادہ واضح ہوگیا ہے۔ جنگ کے طول وعرض میں  اب جدید ترین ٹیکنالوجیز، متعدد صلاحیتوں اور معلومات پر غلبہ شامل ہوگا۔ لہٰذا یہ بات بہت اہم ہے کہ مستقبل کیلئے بھارتی فضائیہ کی تیاریوں میں ان تمام پہلوؤں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

عالی مرتبت وزیراعظم کے خودکفالت کے وِژن کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے دفاعی بنیادی ڈھانچے  میں آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل سی اے کیلئے بھارتی فضائیہ کے حکم کے نتیجے میں گھریلو دفاعی صنعت کو کافی حد تک فروغ حاصل ہوگا اور یہ مقامی سطح پر نظر آنے سے انقلابی تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اندرون ملک دفاعی پیداوار اور ہوائی جہازوں کی مرمت کے شعبے میں اس سے بھی زیادہ بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی ، قومی پالیسی کے اضافی پہلو ہیں۔ گھریلو صنعت کیلئے بھارتی فضائیہ کے تعاون کے نتیجے میں اس شعبے میں ایم ایس ایم کی ترقی ہوگی جو بیک وقت ملک میں خودانحصاری اور سماجی واقتصادی ترقی کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کمانڈروں سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعے جاری کردہ تمام ہدایات کا جائزہ لیں اور ان پر عمل کریں۔ انہوں نے اس وقت جاری انضمام کے عمل، مشترکہ لاجسٹکس پلان پر عمل درآمد اور مشترکہ منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے شعبوں میں ہم آہنگی بڑھانے کیلئے تیزی سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں وزیر دفاع نے ایک مضبوط اسٹریٹیجک ایرو اسپیس فورس ہونے کا ہدف حاصل کرنے میں وزارت دفاع کی طرف سے ایئرفورس کے کمانڈروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ کانفرنس کے دوران لیے گئے اہم فیصلوں سے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

ایئرفورس کمانڈروں کی کانفرنس 16 اپریل 2021 کو اختتام پذیر ہوگی۔ موجودہ جنگی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی صلاحیت اور ہندوستان اور بھارتی فضائیہ کو مستقبل میں تیار لڑاکا قوت بنانے کے لائحہ عمل کی جانچ کی جائےگی۔ سسٹم سے متعلق اُمور، اصلاحات اور تنظیم نو سے متعلق تمام اُمور پر زیادہ مؤثر عمل کو یقینی بنانے کے لئے نیز بہتر آپریشنل ٹریننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1A79B.JPG

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:3743



(Release ID: 1712157) Visitor Counter : 182