وزارت دفاع

ایئر فورس کمانڈرز کانفرنس  اپریل 2021

Posted On: 15 APR 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15   اپریل 2021،  رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  ایئر ہیڈ کوارٹرز  میں  15 اپریل 2021 کو   سال میں دو بار منعقد ہونے والیآئی اےایف کمانڈرز کانفرنس  (اے ایف سی سی۔ 21) سے خطاب کیا۔ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا  پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی  چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس) نے رکشا منتری،  جنرل بپن راوت،  چیف آف ڈیفنس اسٹاف  اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسروں کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب کے دوران رکشا منتری نے  اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ یہ کانفرنس  ایئر فورس کے مارشل  ارجن سنگھ  ڈی ایف سی کے یوم پیدائش کے دن  منعقد ہورہی ہے۔ رکشا منتری نے  مشرقی لداخ میں  اچانک ہونے والی سرگرمیوں کا وقت پر اور  موزوں ترین جواب دیئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے  آئی  اے ایف کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کمانڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ  مستقبل کےخطروں کا سامنا کرنے کے مقصد سے صلاحیت میں اضافے کے لئے طویل مدتی منصوبے اور حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے  مستقبل کے لئے دوبارہ سمت بندی کےو اسطے آئیاے ایف کے اہم فوکس کی ستائش کی۔

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کا ذکر کرتے ہوئے رکشا منتری نے  دیگر سرکاری ایجنسیوں کی  ان کے کام میں مدد کرنے کے لئے  آئی اے ایف کے رول کی ستائش کی۔ تبدیل ہوتی ہوئی بین الاقوامی  جغرافیائی سیاسیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ  حال ہی میں  ٹرانس ایٹلانٹک سے ٹرانس پیسیفک کی جانب فوکس کی تبدیلی  بہت واضح ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے خود کفیلی کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے  رکشا منتری نے  دفاعی  بنیادی ڈھانچے میں آتم نربھرتا کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ایل  سی اے کےلئے  بھارتی فضائیہ کے آرڈر کے نتیجے میں  گھریلو دفاعی صنعت کو کافی فروغ ملے گا اور  ملک میں ساز و سامان کی تیاری کے اعتبار سے  یہ گیم چینجر ہوگا۔ انہوں نے کمانڈروں سے اپیل کی کہ وہ  ملک کے اندر دفاعی پروڈکشن اور  طیارے کے رکھ رکھاؤ کے شعبے میں  مزید بہتر  نتائج کے لئے  اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی  قومی پالیسی کے تکمیلی پہلو ہیں۔ ملک کی صنعت کے لئے  بھارتی فضائیہ کی مدد  کے نتیجے میں  اس شعبے میں ایم ایس ایم ای کی ترقی ہوگی جو خود کفیلی کے  مقصد کے لئے اور ملک کی سماجی اقتصادی ترقی کے لئے  ایک خدمت ہوگی۔

انہوں نے کمانڈروں سے کہا کہ  وہ مشترکہ کمانڈر کانفرنس کے دوران  وزیراعظم کے ذریعہ جاری کردہ تمام شکایات کا جائزہ لیں اور انہیں نافذ کریں۔ انہوں نےاس وقت چلائے جارہے انٹی گریشن کے عمل،  مشترکہ لاجسٹکس  منصوبے کے نفاذ  اور مشترکہ طور پر منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے شعبے میں  باہمی تعاون کے لئے  کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنی بات ختم کرتے ہوئے رکشا منتری نے فضائیہ کےکمانڈروں کو ایک باصلاحیت  اسٹریٹجک ایرو اسپیس  فورس  بننے کے مقصد کوپورا  کرنے میں  وزارت دفاع کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے  اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ کانفرنس کے دوران کئے جانے والے اہم فیصلوں سے  بھارتی فضائیہ کی  جنگی صلاحیت میں اضافہ  ہوگا۔

کمانڈر کانفرنس  16 اپریل 2021 کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس دوران موجودہ  جنگی صلاحیتوں کو  تقویت پہنچانے  اور بھارتی فضائیہ کو مستقبل کے لئے تیار جنگی طاقت بنانے کے لئے ایکشن پلان کی صورتحال کی جانچ کی جائے گی۔تمام  میدانوں میں  زیادہ کارگر طریقہ عمل کو یقینی بنانے کے مقصد سے  سسٹمز اصلاحات اور تشکیل نو اور  آپریشنل ٹریننگ  میں زیادہ  سے زیادہ اضافے کے معاملات  بھی زیر بحث آئیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1A79B.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(15-04-2021)

U-3737

                          


(Release ID: 1712132) Visitor Counter : 230