وزارت خزانہ
پبلک ایشوز اور رائٹس ایشوز کے لئے فنڈ جمع کرنے کے معاملہ میں مالی سال 2020-21 میں بالترتیب 115 فیصد اور 15 فیصد کا اضافہ درج
مالی سال 2020-21 میں کارپوریٹ بونڈ مارکیٹ میں ایشوز کی تعداد میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا
مالی سال 2020-21 میں میچول فنڈ اسکیموں میں منفرد سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی 10 فیصد کا اضافہ
Posted On:
14 APR 2021 10:02AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /اپریل 2021 ۔ مالی سال 2020-21 میں کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا شدہ بے یقینی کی صورت حال کے باوجود پبلک ایشوز اور رائٹس ایشوز کے لئے فنڈ جمع کرنے کے معاملے میں مالی سال 2020-21، مالی سال 2019-20 سے بہتر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے 21382.35 کروڑ روپئے اور 55669.79 کروڑ روپئے کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 کے دوران پبلک ایشوز اور رائٹس ایشوز کے ذریعہ بالترتیب 46029.71 کروڑ روپئے اور 64058.61 کروڑ روپئے کا فنڈ جمع کیا گیا۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 میں بالتریب 115 فیصد اور 15 فیصد کا اضافہ ہے۔
ٹیبل 1: پبلک ایشوز اور رائٹس ایشوز کے ذریعہ وسائل جمع کرنا
(رقم کروڑ روپئے میں)
تفصیلات
|
2019-20
|
2020-21
|
تعداد
|
رقم
|
تعداد
|
رقم
|
1) پبلک ایشوز
|
62
|
21,382.35
|
56
|
46,029.71
|
جن میں سے
|
|
|
|
|
اے) آئی پی او
|
60
|
21,345.11
|
55
|
31,029.71
|
بی) ایف پی او
|
2
|
37.24
|
1
|
15,000.00
|
2) رائٹس ایشوز
|
17
|
55,669.79
|
21
|
64,058.61
|
کل (1+2)
|
79
|
77,052.14
|
77
|
1,10,088.32
|
کارپوریٹ بونڈ مارکیٹ
اسی طرح سے مالی سال 2020-21 میں کارپوریٹ بونڈس کے لئے تقریباً 2003 ایشوز کے لئے 782427.39 کروڑ روپئے کی رقم جمع کی گئی، جو مالی سال 2019-20 کے لئے 1821 ایشوز کے ذریعہ جمع کی گئی رقم (689686.19 کروڑ روپئے) سے زیادہ ہے۔ اسی طرح مالی سال 2020-21 میں ایشوز کی تعداد میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد رقم کا اضافہ ہوا۔
میچول فنڈ
بھارتی سرمایہ بازار نے وبا کے بحران کا سامنا کرنے کے لئے کافی لچیلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ میچول فنڈ صنعت کے بندوبست (اے یو ایم) کے تحت 31 مارچ 2020 سے 22.26 لاکھ کروڑ روپئے سے 41 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 31 مارچ 2021 تک یہ رقم 31.43 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ میچول فنڈ اسکیموں میں منفرد قسم کے سرمایہ کاروں کی تعداد بھی 10 فیصد بڑھی ہے۔ یہ 31 مارچ 2020 کو 2.08 کروڑ سے بڑھ کر 31 مارچ 2021 کو 2.28 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ چھوٹے شہروں میں ایم ایف صنعت کی توسیع کے ساتھ، چوٹی کے 30 شہروں میں اے یو ایم 54 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 31 مارچ 2020 کے 348167 کروڑ روپئے سے 31 مارچ 2021 کو 535373 کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ میچول فنڈ صنعت میں سرمایہ کار اپنے سرمایہ کاری مقاصد کے مطابق زمروں میں 1735 میچول فنڈ اسکیموں میں سے کسی میں بھی سرمایہ کاری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3706
(Release ID: 1711914)
Visitor Counter : 165