کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
حکومت نے ریمڈیسیویر کی پیداوار بڑھانے کی منظوری دے دی
Posted On:
14 APR 2021 4:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 اپریل 2021: آزادانہ چارج کے ساتھ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کے علاوہ کیمیائی اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت نے ریمڈیسیویر دوا کے موجودہ مینوفیکچروں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں سے ملاقاتوں میں ریمڈیسیویر کی دستیابی کے معاملے کا 12 اور 13 اپریل 2021 جائزہ لیا جس میں پروڈکشن / سپلائی بڑھانے اور ریمڈیسیویر کی قیمتوں کو کم کرنے کے فیصلے کئے گئے۔
ریمڈیسیویر تیار کرنے والی سات کمپنیاں سر دست ہر ماہ 38.80 لاکھ شیشیوں کی تنصیباتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ چھ مینوفیکچرروں کو سات اضافی مقامات پر ماہانہ 10 لاکھ شیشیوں کی تیاری کے لئے فاسٹ ٹریک منظوری دی گئی ہے۔ ماہانہ مزید 30 لاکھ شیشیوں کی پیداوار در قطار ہے۔ اس سے ماہانہ تقریبا 78 لاکھ شیشوں کی تیاری کے لئے پیداواری صلاحیت بڑھ جائے گی۔
ایک اضافی اقدام کے طور پر ، گھریلو مارکیٹ میں ریمڈیسیویر کی فراہمی بڑھانے کے لئے ڈی جی ایف ٹی نے 11.04.2021 کو ریمڈیسویر، اے پی آئی اور فارمولیشن کی بر آمدات پر پابندی لگا دی تھی۔ حکومت کی مداخلت پر ریمیڈیشیر کی برآمدات کے لئے تیارکردہ تقریبا 4 لاکھ شیشیوں کی سپلائی کا رُخ مینوفیکچررز نے گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کی طرف موڑ دیا گیا۔ ای او یو / ایس ای زیڈیونٹوں کو بھی گھریلو مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے قابل بنایا جارہا ہے۔
ریمڈیسویر کے مینوفیکچروں نے رضاکارانہ طور پر اس ہفتے کے آخر تک قیمت کو کم کرکے 3500 روپے سے کم کر دی ہے۔ ایسا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کووڈ کے خلاف لڑنے کی کوششوں کی حمایت میں کیا گیا ہے۔
ریمڈیسویر تیارکرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپتال / ادارہ جاتی سطح کی سپلائی کو پورا کرنے کو ترجیح دیں۔
ریاستوں اور مرکزی حکومت کے نفاذ کے انفورسمنٹ حکام کو اختیارات ڈی سی جی آئی نے ہدایت کی ہے کہ وہ بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوز اور ریمڈیسیویر کی زیادہ قیمت وصول کرنے کے واقعات پر فوری کارروائی کریں۔
نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) ریمڈیسویر کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
****
U.No. 3714
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1711908)
Visitor Counter : 289