صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
13 APR 2021 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13 اپریل ، 2021:صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کی ماقبل شام اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے ''بھارت کے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر میں تمام ساتھی شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
اپنی تمام تر متاثرکن زندگی میں ڈاکٹر امبیڈکر نے انتہائی مشکلات کے درمیان اپنی انوکھی راہ بنائی اور اپنی غیر معمولی اور کثیر الجہتی کامیابیوں پر تعریف وتحسین حاصل کی۔
وہ انسانی حقوق کے پرجوش حامی تھے، جنھوں نے ہندوستان کے محروم طبقات کے لوگوں کی معاشرتی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے اور ان میں تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ ’بہشکرت ہتکارینی سبھا‘ قائم کی۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ایک بہتر اور انصاف پسند معاشرے کا تصور کیا اور زندگی بھر اس کے لئے جدوجہد کی۔ وہ ایک ایسا جدید ہندوستان بنانا چاہتے تھے جہاں ذات پات یا کسی اور وجہ سے تعصب نہ ہو۔ جہاں صدیوں سے پسماندگی کا نشانہ بننے والی خواتین اور معاشرے اقتصادی اور معاشرتی حقوق کی حصہ داری سے مساوی طور پر لطف اندوز ہوں۔
ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر آئیے ہم سب ان کی زندگی اور نظریات سے سبق حاصل کرکے ان کی نظریات کو اپنی زندگیوں میں ڈھالنے کا عزم کریں اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں’’۔
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3688
(Release ID: 1711668)
Visitor Counter : 869