کارپوریٹ امور کی وزارتت
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (جنرل) ریگولیشنز 2009 کے ضابطہ 35 میں دیئے گئے موجودہ رازداری کے قانون پر نظر ثانی اور مجوزہ قانون پر عوام کے تبصرے مدعو ہیں
Posted On:
13 APR 2021 2:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 اپریل 2021، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (جنرل) ریگولیشنز 2009 کے ضابطہ 35 میں دیئے گئے موجودہ رازداری کے قانون کے نفاذ میں پیش آنےوالی مشکلات اور اس سلسلے میں حاصل تجربے کی روشنی میں کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے موجودہ میکانزم پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں عوام سےمشورہ کرنے کے لئے رازداری سےمتعلق ایک دائرہ قائم کرنے کے لئے ایک مفصل مسودہ تجویز ، جنرل ریگولیشن کے ترمیم شدہ ضابطہ 35 کے ایک مسودے سمیت سی سی آئی ویب سائٹ (www.cci.gov.in) پر ڈال دی گئی ہے۔ اس پر عوام سے تبصرے مدعو ہیں جوکہ 12 مئی 2021 تک atdregistry@cci.gov.in کو ای۔ میل کئے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3678
(Release ID: 1711545)
Visitor Counter : 185