بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
دو مارچ سے شروع ہورہی دوسری بھارتیہ بحری چوٹی کانفرنس 2021 میں، 24 ملک حصہ لینے کے لئے تیار
اس ورچوئل چوٹی کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے
Posted On:
11 FEB 2021 5:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 11، فروری ، 2021 : بھارتیہ بحری چوٹی کانفرنس (ایم آئی ایس) کا دوسرا ایڈیشن 2 مارچ سے 4 مارچ 2021 تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 24 ساتھی ملکوں کے تقریبا 20000 مندوبین شرکت کریں گے اور 400 سے زیادہ پروجیکٹس کی نمائش کی جائے گی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی دو مارچ کو بھارتیہ بحری چوٹی کانفرنس 2021 کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کی وزارت نے صنعتی پارٹنر کے طور پر فکی اور نالج پارٹنر کے طور پر ای وائی کے ساتھ مل کر کیا۔
نیشنل میڈیا سینٹر میں ایک کرٹین ریزر پریس کانفرنس کے دوران آج مرکزی بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے ذریعے جناب منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارتیہ بحری چوٹی کانفرنس بین الاقوامی تعاون کے لئے مضبوط پلیٹ فراہم کرائے گی اور پارٹنر ملکوں کو نالج اور مواقع کے باہمی لین دین کے لئے ساتھ لے کر آئے گی ۔
پریس کانفرنس کے دوران جناب منسکھ مانڈویا اور سینئر افسران نے ایم آئی ایس 2021 کے لئے ایک بروشر اور www.maritimeindiasummit.in ویب سائٹ بھی لانچ کی ۔ کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے یہ پوری کانفرنس ورچوئل پلیٹ فارم : www.maritimeindiasummit.in. پر ہوگی۔ ویزیٹرس اور نمائش کنندگان کے لئے اس کا رجسٹریشن آج لانچ کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن نے بجٹ 22-2021 کے بندر گاہوں ، جہاز رانی اور بحری خطے سے جڑے اعلانات کو مختصرا بتایا اور انہیں آتم نربھر بھارت کے فروغ کے لئے ایک اہم پہل بتایا۔ ڈاکٹر رنجن نے کہا کہ ’’گزشتہ کل پارلیمنٹ میں اہم بندرگاہ اتھارٹیز بل 2020 کے منظور ہونے کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے۔
ایم آئی ایس 2021 ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرائے گا، جس میں دنیا بھر کے اہم جہاز رانی اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ؍ اعلی ٰ افسران ذاتی طور پر اور ورچوئل طریقے سے موجود ہوں گے۔ بھارت کے سمندر سے ملحقہ ریاستیں اس کے خصوصی اجلاس میں حصہ لیں گی۔ اس چوٹی کانفرنس میں ایک خصوصی سی ای او فورم اور مختلف موضوع ؍ بریک آؤٹ سیشن بھی شامل کئے جائیں گے۔
ایم آئی ایس 2021 سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس ویب سائٹ پر :www.maritimeindiasummit.in پر جاسکتے ہیں۔
( ش ح۔ ف ا۔ ق ر )
(12-04-2021 )
U.NO. 3596
(Release ID: 1711123)
Visitor Counter : 276