ریلوے کی وزارت
وزارت ریلوے بھارتی ریلوے طلب کے مطابق ٹرینیں چلاتی رہے گی
فی الحال بھارتی ریلوے روزانہ اوسطاً 1402 خصوصی ٹرین خدمات چلا رہی ہے
کل 5381 مضافاتی خدمات اور 830 مسافر ٹرین خدمات بھی جاری رہی ہیں
بھارتی ریلوے نے مالی سال 2020-21 کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ 1232.64 ملین ٹن (ایم ٹی) مال لوڈ کیا ہے
Posted On:
09 APR 2021 3:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 اپریل: بھارتی ریلوے طلب کے مطابق ٹرین خدمات فراہم کرتی رہے گی۔ اس وقت بھارتی ریلوے روزانہ اوسطاً 1402 خصوصی ٹرین خدمات چلا رہی ہے۔ مجموعی طور پر 5381 مضافاتی ٹرین خدمات اور 830 مسافر ٹرین خدمات بھی کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 28 خصوصی ٹرینیں اہمیت کی حامل ٹرینوں کے کلون کے طور پر چلائی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ اپریل سے مئی 2021 کے دوران بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مغربی ریلوے میں 58 (29 جوڑے) اور 60 (30 جوڑے) اضافی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ یہ ٹرینیں گورکھپور، پٹنہ، دربھنگہ، وارانسی، گوہاٹی، بارونی، پریاگ راج، بوکارو، رانچی اور لکھنؤ وغیرہ جیسی زیادہ مانگ والی جگہوں کے لیے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ مال برداری میں بھارتی ریلوے نے مالی سال 2020-21 کے دوران سب سے زیادہ 1232.64 ملین ٹن (ایم ٹی) لوڈنگ کی۔ 1,17,386 کروڑ روپے (تقریباً) مال برداری کی آمدنی مالی سال 2020-21 میں بھارتی ریلوے کی ہے جب کہ 20-2019 کے دوران یہ 1,13,897 کروڑ روپے تھی۔ بھارتی ریلوے نے گذشتہ سال مال بردار ٹرینوں کی رفتار کو بھی دوگنا کرکے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اگست 2020 سے اب تک 450 کسان ریل خدمات چلائی گئیں جن میں 1.45 لاکھ ٹن سے زائد زرعی پیداوار اور جلد خراب ہونے والے سامان، جیسے کھانے پینے کی اشیا وغیرہ، کی نقل و حمل کی گئی۔
***********
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 3570
(Release ID: 1711079)
Visitor Counter : 260