سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک نقل و حمل اور شاہ راہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے خریدی گئیں بنیادی نگہداشت والی ایمبولینسوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
Posted On:
07 APR 2021 2:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 اپریل:
انڈمان - نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اتراکھنڈ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 90 بنیادی نگہداشت والی ایمبولینسوں کو سڑک نقل و حمل اور شاہ راہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اور صرک نقل او حمل اور شاہ راپوں کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج صبح نئی دہلی سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
- سڑک حادوثوں کے اعدادوشمار کے مطابق، بھارت میں روزانہ 415 اموات ہوتی ہیں، جن میں بروقت فوری اور بنیادی طبی علاج حاصل ہوجائے تو 40 فیصد جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
- زندگی کو بچانے والے بنیادی سپورٹ سسٹم سے لیس ایمبولینسیں شدید طور سے زخمی افراد کی حالت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
-
نمبر شمار
|
مد
|
کوائف
|
1
|
پہل بذریعہ
|
این ایچ آئی ڈی سی ایل
|
2
|
ایمبولینس تیار کردہ
|
میسرز ٹاٹا موٹرز
|
3
|
این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے خریدی گئی ایمبولینسوں کی تعداد
|
90
|
4
|
01 ایمبولینس کی لاگت
|
20.70 لاکھ روپے + جی ایس ٹی
|
5
|
90 ایمبولینسوں کی کل لاگت
|
18.63 کروڑ روپے + جی ایس ٹی
|
6
|
ایمبولینسیں جو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئیں:
* آسام انتخابات کی وجہ سے شامل نہیں ہے
|
انڈمان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، جموں و کشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، اور اتراکھنڈ
|
*****
ش ح- ع ا۔ م ف
U. No. 3491
(Release ID: 1710924)
Visitor Counter : 153