PIB Headquarters
کووڈ – 19 پر پی آئی بی کا بلیٹن
Posted On:
08 APR 2021 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 08 اپریل
پچھلے 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زیادہ دا لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دینے کے ساتھ ہندوستان میں اب تک کل 9 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی
- روزانہ اوسطاً 34 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگاکر ہندوستان سر فہرست مقام پر
- 10 ریاستوں روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا
- وزیر اعظم نے کووڈ 19 ٹیکے کی دوسری خوراک لی
- پچھلے 24 گھنٹے میں کل فعال معاملوں میں ریکارڈ 66,846 معاملوں کی گراوٹ درج کی گئی
- 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ملازمین کو 11 اپریل 2021 سے انکے دفتروں میں ہی لگایا جائیگا کووڈ 19 کا ٹیکہ
پچھلے 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دینے کے ساتھ ہندوستان میں اب تک کل 9 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ، روزانہ اوسطاً 34 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگاکر ہندوستان میں دنیا میں سرفہرست مقام پر، 10 ریاستوں میں روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سے قومی سطح پر مثبت معاملوں کی شرح 2.19 فیصد سے بڑھکر 8.40 فیصد ہوئی
ملک میں اب تک کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت 9 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک ملی شروعاتی جانکاری کے مطابق 13,77,304 نشستوں میں 9,01,98,673 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ ان میں 89,68,151 صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 54,18,084 صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ، 97,67,538 صف اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو) کو ٹیکے کی پہلی خوراک اور 44,11,609 صف اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو) کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ہی 60 سال سے زیادہ عمر کے 3,63,32,851 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 11,39,291 مستفیدین کو کووڈ 19 کے ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 45 سے 60 سال کی عمر کے 2,36,94,487 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 4,66,666 مستفیدین کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ 19 کے ٹیکے کی تقریبا 30 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔
ملک میں اب تک ٹیکہ کاری مہم کے 82ویں دن (7 اپریل، 2021) کو 29,79,292 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے 26,90,031 مستفیدین کو 38,760 نشستوں میں پہلا ٹیکہ اور 2,89,261 مستفیدین کو کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان ، دنیا کا سب سے تیزی سے ٹیکہ کاری کرنے والا ملک بن گیا، جہاں روزانہ اوسطاً 34,30,502 ٹیکے لگائے گئے۔ ہندوستان میں نئے معاملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1,26,789 نئے معاملے سامنے آئے۔ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اتر پردیش، دلی ، مدھیہ، پردیش، تمل ناڈو، گجرات، کیرلہ اور پنجاب ان دس ریاستوں میں کووڈ کے روزانہ سامنے آنے والے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کل نئے معاملوں میں سے 84.21 فیصد معاملے انہی دس ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ 59,907 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اسکے بعد، چھتیس گڑ میں 10,310 اور کرناٹک میں 6,976 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ہندوستان میں قومی ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح 6.21 فیصد کے اچھال کے ساتھ 2.19 فیصد سے بڑھکر 8.40 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں کووڈ کے فعال معاملوں کی کل تعداد 9,10,319 ہو گئی ہے۔ یہ ملک میں سامنے آئے کل مثبت معاملوں کا 7.04 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کل فعال معاملوں میں 66,846 معاملوں کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اتر پردیش اورکیرالہ میں کل فعال معاملوں کے 74.13 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے صرف مہاراشٹر میں ملک کے کل فعال معاملوں کا 55.26 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد آج 1,18,51,393 ہو گئی ہے، جس سے ملک کی صحت یابی کی شرح 91.67 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 59,258 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے 685 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان نئی اموات میں سے 87.59 فیصد اموات دس ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔ یہ یاستیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، تمل ناڈو، اتر پردیش، دلی، کیرالہ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور گجرات ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 322 اموات ہوئی ہیں۔ اسکے بعد پنجاب میں روزانہ 62 اموات ہوئی ہیں۔ 12 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
مزید جانکاری کے لیے پڑھیں:
وزیر اعظم نے کووڈ 19 ٹیکے کی دوسری خوراک لی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ 19 کے ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔ جناب مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا “آج ایمس میں کووڈ 19 کے ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔ وائرس کو ہرانے کے کچھ طریقوں میں ٹیکہ کاری بھی ایک طریقہ ہے۔"
مزید جانکاری کے لیے پڑھیں:
مرکزی حکومت نے کام کرنے کی جگہ پر کاری مرکز چلانے سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے، 11 اپریل 2021 سے کام کرنے کی جگہ پر 45 سال یا اس سے زیادہ ک عمر والے ادھک ملازمین کو لگایا جائے گا کووڈ 19 کا ٹیکہ
مرکزی حکومت نے یکم اپریل 2021 سے کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم میں توسیع کرتے ہوئے 45 سال یا اس سے زیادہ کے عمر والے سبھی شہریوں کو ٹیکہ لگوانے کی سہولت فراہم کی تھی۔ اسی سلسلہ میں اب حکومت معیشت کے منظم شعبہ اور دفتروں میں باضابطہ کام کرنے کی جگہ (سرکاری اور نجی دونوں) نیز مینوفکچرنگ شعبوں میں 11 اپریل 2021 سے ایسے سبھی ملازمین کے لیے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی سہولت دینے جا رہی ہے، جن کی عمر 45 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ اس سہولت کا مقصد شہریوں کو ان کے کام کرنے کی جگہ پر ہی کووڈ کا ٹیکہ لگواکر انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھا ہے کہ جن مقام پر اہل اور ٹیکہ لگوانے کے خواہش مند کم سے کم 100 ملازمین ہیں، وہاں اب کووڈ ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) کا بورڈ لگاکر کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی نشست کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ریاستوں کی مدد کرنے کے لیے رہنما خطوط تیار کر لیے گئے ہیں، اور ان رہنما خطوط کو مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھیج دیا ہے۔ یہ رہنما خطوط ریاستی اور ضلعی پروگرام منیجروں کو مقررہ جانکاری فراہم کرانے اور کام کرنے کی جگہوں (سرکاری اور نجی دونوں) پر ایسی نشستوں کا انعقاد کرنے کے بارے میں مدد کریں گے۔ ایسے کام کرنے کی جگہ ٹیکہ کاری مراکز کو 11 اپریل 2021 سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں شروع کیا جائے گا۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ایسے کام کرنے کی جگہ ٹیکہ کاری مراکز کو شروع کرنے اور ان کی تیاریوں کو لیکر سرکاری/نجی شعبہ کے نامزد افراد اور منیجروں سے رابطہ کریں۔حکومت ہند کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کو مستفیدین کے لیے زیادہ زیادہ قابل عمل اور بامقصد بنانے کے مقصد سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ مسلسل صلاح و مشورہ کر رہی ہے۔
مزید جانکاری کے لیے پڑھیں:
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کا بیان : “کچھ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ اپنی ناکامی سے دھیان ہٹانے اور لوگوں میں دہشت پھیلانے کی نفرت انگیز کوشش ''
مزید جانکاری کے لیے پڑھیں:
ڈاکٹر ہرش وردھن نے قبائلی صحت تعاون اسکیم ‘انامے’ کی شروعات کی
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کے ساتھ مل کر بروز بدھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قبائلی صحت تعاون اسکیم ‘انامے’ کی شروعات کی۔ یہ کئی شراکت داروں کے ذریعہ شروع کی گئی یوجنا ہے، جسے خاص طور سے پیرامل فاؤنڈیشن اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کا تعاون ملا ہے۔ ‘انامے’ اسکیم ہندوستان کی قبائلی برادری کی صحت اور تغذیہ کی صورتحال میں بہتری لانے کے مقصد سے مختلف سرکاری ایجنسیوں اور تنظیموں کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئے گی۔
مزید جانکاری کے لیے پڑھیں:
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ عملہ و تربیت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا
شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر) (آزادانہ چارج )، وزیر اعظم کے دفتر ،عملہ عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خاص طور پر حال میں کووڈ 19 کی وباء میں آئی تیزی کو دیکھتے ہوئے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عملہ و تربیت کے محکمے ( ڈی او پی ٹی) کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کا آج جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ میں مرکزی سکریٹری (دی او پی ٹی ) دیپک کھانڈیکر، مرکزی سکریٹری (انتظامی اصلاحات) اندیور پانڈے، مرکزی سکریٹری اور اسٹبلشمنٹ آفیسر کے شرینواسن، مرکزی سکریٹری آلوک رنجن، سکریٹری (مساوی) سجاتا چترویدی، جوانئٹ سکریٹری (پنشن) ایس این ماتھر اور ڈی او پی ٹی ،اے آر پی جی نیز محکمہ پنشن سمیت وزارت عملہ کے مختلف محکموں کے دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وقفے وقفے سے وزارت عملہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدایات اور روک تھام سے متعلق رہنما خطوط جاری کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، سرکار پوری گہرائی سے صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور ٹیکہ کاری کو ترجیح دینے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کی بنیاد پر ، 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی افراد ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، سبھی سرکاری حکام کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس ٹیکہ کاری کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی اور ساتھ ہی ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا تحفظ یقینی ہو سکے۔
ادھک جانکاری کے لیے پڑھیں:
سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی آکسیجن افزائش کی اکائی – ایک ممکنہ کثیر جہتی زندگی بچانے والا
سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کی ملک میں تیار کی گئی آکسیجن افزائش کی اکائی پریشر سوئنگ ایڈسارپشن (پی ایس اے) اور جیولائٹ کالم کے اصول پر کام کرتا ہے، تاکہ کچھ دباؤ کے تحت ہوا سے نائٹروجن کو منتخب شکل سے ہٹایا جا سکے، جس سے آکسیجن افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ آکسیجن افزائش کی اکائی کے معاون کمپریسر، سولنایڈ سے چلنے والے 3/2 والو، فلو میٹر اور پری فلٹر ہیں۔ کمپریسر ماڈیول میں دباؤ والی ہوا کو ڈالتا ہے اور آکسیجن نائٹروجن کی بہتر منتقلی کے باعث اس میں پھیل جاتی ہے۔ ہوا میں موجود معطل ذرات ، وائرس، بیکٹیریا کو دستیاب ایچ ای پی آئی فلٹر کے ذریعہ فلٹر کیا جاتا ہے۔ سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ تیار کردہ آکسیجن افزائش کی اکائی 30 ایل پی ایم آکسیجن صاف ہوا دینے کا اہل ہے، جو دیگر پیشہ ورانہ طریقے سے دستیاب اکائیوں میں موجود نہیں ہے۔ مشین 0.5 آئی پی ایم کی درستگی کے ساتھ بہاؤ کو قابو میں کر سکتی ہے۔ یہ سہولت ہائی فلو آکسیجن تھیراپی میں مدد کریگی، جو کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج اور انتظام میں ایک بہتر طریقہ ثابت ہوا ہے۔
حقائق کی جانچ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
(08.04.2021)
U-3579
(Release ID: 1710906)
Visitor Counter : 202