وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے قزاقستان  کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائیف  کے ساتھ باہمی بات چیت کی


انھوں نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 09 APR 2021 1:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09مارچ ، 2021،     رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں 9 اپریل 2021 کو جمہوریہ قزاقستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائیف سے باہمی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں وزیروں نے  باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے  بارےمیں  تبادلہ خیال کیا جن میں تربیت، دفاعی مشقوں اور صلاحیت سازی کے ذریعے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا شامل تھا۔ انھوں نے ا س بات سے ا تفاق کیا کہ دونوں ملکوں کو  باہمی مفاد  کے سلسلے میں دفاعی صنعتی تعاون کے امکانات بھی تلاش کرنے چاہئیں۔

قزاقستان کے وزیر دفاع نے  لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس  (یو این آئی ایف آئی ایل) میں بھارتی بٹالین کے ایک حصے کے طور پر  قزاخ فوجیوں کو شامل کرنے کا موقع دینے کے لیے رکشا منتری کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزیروں نے  سالانہ  قازند مشق کا مثبت ا نداز سے جائزہ بھی لیا۔

چیف آف ڈیفنس ا سٹاف جنرل بپن راوت، چیف آف  نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ، ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور فوجی حکام بھی اس موقع پر موجود  تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائیف 7 سے 10 اپریل 2021 تک بھارت کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے جودھپور میں  بارہویں کور کے صدر دفتر اور جیسلمیر میں لونگیوالا سیکٹر کا دورہ کیا۔ قزاقستان کے وزیر دفاع رکشا منتری کی دعوت پر بھارت آئے ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3562


(Release ID: 1710816) Visitor Counter : 209