وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے مائیکرو سینسر پر مبنی دھماکہ خیز مادوں کا ٹریس ڈیٹکٹر، نینواسنیفر کی شروعhttps://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1380406898181070849%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpib.gov.in%2FPressReleasePage.aspx%3FPRID%3D1710645&tweet_id=1380406898181070849ات کی ہے


نینو اسنیفر دنیا کا پہلا دھماکہ خیز مادّے کا  ٹریس ڈیٹکٹرہے جس میں مائیکرو سینسر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے- مرکزی وزیر تعلیم

تحقیق، ترقی اور  سامان تیار کرنے کے معاملےمیں نینو  اسنیفر 100 فیصد بھارتی مصنوعات ہے- جناب رمیش پوکھریال نشنک

اس سستے آلے سے ہمارا انحصار درآمدشدہ  دھماکہ خیزمادّے کے ٹریس ڈیٹکٹر آلوں پر کم ہوجائے گا- جناب رمیش پوکھریال نشنک

اندرون ملک تیار کردہ دھماکہ خیز مادّوں کا ٹریس ڈیٹکٹر آلہ (ای ٹی ڈی)-نینو اسنیفر10 سیکنڈر سے بھی کم وقت میں دھماکہ خیزمادّوں کا پتا لگا سکتا ہے- مرکزی وزیر تعلیم

Posted On: 09 APR 2021 3:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09مارچ ، 2021،     مرکزی وزیر تعلیم  جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  آج  نینو اسنیفر کی شروعات کی جو  مائیکرو سینسر پر مبنی دنیا کا پہلا دھماکہ خیزمادّوں کا ٹریس ڈیٹکٹر (ای ٹی ڈی) ہے جسے آئی آئی ٹی بومبے کے ایک اسٹارٹ اپ  نینو اسنف ٹیکنالوجیز کی طرف سے  تیار کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائرکٹر جناب رام گوپال راؤ اور وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نینو اسنیفر کو  ویہنٹ ٹیکنالوجیز نے مارکیٹ میں اتارا ہے جو سابق آئی آئی ٹی دہلی کے اسٹارٹ اپ کریٹیکل سولویوشن کی ایک ذیلی شاخ ہے۔

2.jpg 1.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے  ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ نینو اسنف ٹیکنالوجیز کی طرف سے تیار کردہ  نینو اسنیفر خود کفیل بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا ایک قدم ہے۔ تحقیق، ترقی اور سامان سازی کے معاملے  میں نینو اسنیفر 100 فیصد میڈ ان انڈیا مصنوعات ہے۔ نینو اسنیفر کی اصل ٹیکنالوجی کو امریکہ اور یوروپ میں پیٹنٹ کا تحفظ حاصل ہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ  ا س  سستے آلے سے ہمارا انحصار درآمد شدہ دھماکہ خیزمادّوں کے ٹریس ڈیٹکٹر آلوں پر سے کم  ہوجائے گا۔ اس سے دوسرے اداروں، اسٹارٹ اپس اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو بھی حوصلہ ملے گا کہ وہ اندرون ملک  تحقیق  اور ترقی کے ذریعے مصنوعات تیار کریں۔ یہ  تجربہ گاہ سے مارکیٹ تک بھیجی جانے والی مصنوعات کی ایک مکمل مثال ہے۔

وزیر موصوف نے اس اندرون ملک تیار کردہ دھماکہ خیز مادّوں کا ٹریس ڈیٹکٹر آلہ (ای ٹی ڈی) – نینو اسنیفر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دھماکہ خیز مادّوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔ اور یہ دھماکہ خیز مادّوں کو مختلف  زمروں میں تقسیم کرسکتا ہے اور ان زمروں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ یہ تمام قسم کے فوجی، روایتی اور گھریلو دھماکہ خیز مادوں کا پتا لگا سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سورج کی روشنی میں  یہ دکھائی دینے والے رنگوں کے ذریعے دکھائی دینے والے اور قابل سماعت الرٹ جاری کرسکتا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس مصنوعات کو فروغ دے کر  آئی آئی ٹی بومنے  اور آئی آئی ٹی دہلی اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے جدید   اور سستی  دیسی مصنوعات   کے ذریعے قوم کی سلامتی کو فروغ دینے میں پرخلوص کوششیں کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ماہرین تعلیم اور صنعت کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے جو بھارت میں دوسرے اسٹارٹ اپس کے لیے بھی ایک نظیر ثابت ہوگی۔ ہمارا ملک باصلاحیت، ہنرمند اور محنت کش صنعتکاروں سے بھرا ہوا ہے اس لیے ہم غیر ملکی مصنوعات کیوں درآمد کریں۔  انھوں نے کہا کہ یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے کہ اب  ہماراملک نینواسنیفر، دھماکہ خیز مادوں  کے ٹریس ڈیٹکٹر تیار کر  رہا ہے۔

مسلسل خطرات کو دیکھتے ہوئے جن کا ہمارے ملک کو جغرافیائی سیاسی  حقائق کی وجہ سے سامنا ہے،دھماکہ خیزمادّوں  اور غیر قانونی سامان کا پتا لگانا، ہوائی اڈّوں،ریلوے اور میٹرو اسٹیشنوں، ہوٹلوں، مولس اور دیگر عوامی جگہوں  پر اور زیادہ ایک معمول بن گیا ہے۔

نینو اسنف ٹیکنالوجیزمیں مصنوعی ذہانت/ مشین لرننگ پر مبنی جسمانی سکیورٹی، نگہداشت اور ٹریفک کی دیکھ بھال کرنے کے آلات بنانے والی کمپنی ویہنٹ ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

نینو اسنیفر نے  پونے میں قائم ڈی آر ڈی او کے ہائی انرجی میٹریلس ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) کی جانچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور  اسے ملک کی دہشت گردی مخالف اعلیٰ درجے کی فورس نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی جانچ میں بھی کامیابی ملی ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3564


(Release ID: 1710813) Visitor Counter : 272