PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی بلیٹن

Posted On: 06 APR 2021 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 6  اپریل2021

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002855I.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00102T2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041ZC0.png

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

 

Image

 

Image

Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008ZF3F.jpg

 

ہندوستان میں ایک اہم سنگ میل پار کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہی دن میں 43 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں، ویکسین ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 8 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کووڈ کے 25 کروڑ سے زیادہ ٹسٹ کرائے جاچکے ہیں:

کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی  لڑائی میں یہ ایک انتہائی اہم حصولیابی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک یہ ایک ہی دن میں ٹیکہ کاری کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ٹیکے لگانے کی مہم کے آغاز (5اپریل 2021) کے 80 ویں دن 4300966 خواراکیں دی گئیں۔ ان میں سے 3900505 مستفیدین نے پہلی خوراک لی تھی اور 400461 مستفیدین کی یہ دوسری خوراک تھی۔ ایک اور اہم بات یہ کہ ملک میں کوو19 سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹیکہ لینے والوں کی مجموعی تعداد آج 8.31 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ پہلی خوراک کے ٹیکوں کی تعداد بھی 7 کروڑ کے نشانے کو پار کرگئی (72277309) مجموعی طور پر 1283816 سیشنوں کے ذریعے 83110926 ویکسین ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آج صبح سات بجے تک کی عبوری رپورٹ میں یہ تعداد بتائی گئی ہے۔ ان میں 8960061 ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لےلی ہے اور 5371162 ایچ سی ڈبلیو ہیں جنہوں نے دوسری خوراک لے لی ہے۔ 9728713 ایف ایل ڈبلیو (پہلی خوراک)، 4264691 ایف ایل ڈبلیو (دوسری خوراک)، 34106071 پہلی خوراک کے مستفیدین اور 812237 دوسری خوراک کے مستفیدین 60 برس سے زیادہ عمر والے اور 19482464 (پہلی خوراک) اور 385527 (دوسری خوراک) مستفیدین 45 سال اور اس سے زیادہ۔ ملک میں کووڈ ٹسٹ کی مجموعی تعداد 25 کروڑ سے مجموعی تعداد معمولی اضافے کے ساتھ 5.07 فیصد ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں روزانہ معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 96982 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ آٹھ ریاستوں میں، جن میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش، تمل ناڈو، دہلی، مدھیہ پردیش اور گجرات شامل ہیں۔ کووڈ کے نئے معاملے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے بڑھے ہیں۔ 80.4 فیصد نئے معاملے ان ریاستوں سے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر روزانہ نئے معاملوں میں سرفہرست ہے (47288)، اس کے بعد چھتیس گڑھ کا نمبر ہے جہاں یہ تعداد 5279 ہے، جبکہ کرناٹک میں 5279 نئے معاملے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں زیر علاج کووڈ مریضوں کی تعداد 788223 پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اب ملک میں مجموعی پازیٹو کیسوں کا 6.21 فیصد ہے۔ صرف مہاراشٹر میں ہی ملک میں کل زیر علاج مریضوں کا 57.42 فیصد ہے۔ ہندوستان میں اب تک 11732279 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ شفایابی کی قومی شرح 92.48 فیصد ہے۔ 50143 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 446 افراد کی موت ہوئی ہے۔ نئی اموات کی 80.94 فیصد تعداد ان آٹھ ریاستوں میں ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (155) ہیں اور پنجاب میں 72 ہیں۔ تیرہ ریاستوں، مرکزی انتظام والے علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 سے موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے، یہ ہیں: اڈیشہ، آسام، پڈوچیری، لداخ (یوٹی) دمن اور دیو، دادر اور نگر حویلی، ناگالینڈ، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ، لکشدیپ، میزورم، انڈومان نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

تفصیلات کے لئے:

For details :

مرکز نے صحت عامہ کی اعلیٰ سطح کی 50 ٹیمیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے لئے روانہ کی ہیں جو کووڈ-19 کی روک تھام اور متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کرنے کے اقدامات کریں گی:

مرکزی حکومت نے صحت عامہ کی اعلیٰ سطح کی 50 ٹیمیں قائم کی ہیں اور انہیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے 50 اضلاع میں تعینات کیا ہے۔ ان ریاستوں میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان ریاستوں سے روزانہ اموات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں مہاراشٹر کے 30 اضلاع میں، چھتیس گڑھ کے 11 اضلاع میں اور پنجاب کے 9 ضلعوں میں بھیجی گئی ہیں جو ریاستی محکمہ صحت اور مقامی حکام کو کووڈ -19 کی نگرانی کنٹرول اور متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کے اقدامات میں مدد دیں گی۔ دو ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ان ٹیموں میں ایک کلنک سے متعلق، یا وباؤں کا ماہر اور ایک صحت عامہ کا ماہر شامل ہے۔ یہ ٹیمیں جلد ہی ریاستوں کا دورہ کریں گی اور کووڈ-19 کے بندوبست خاص طور سے ٹسٹنگ، نگرانی اور متاثرہ علاقوں کی حصار بندی جیسے اقدامات کی عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ اس کے علاوہ ٹیمیں یہ دیکھیں گی کہ کووڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کس طرح سے ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کی صورتحال کیا ہے۔ ایمبولینس وینٹی لیٹر، آکسیجن وغیرہ کی دستیابی خاطر خواہ ہے یا نہیں اور کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے لگنےکی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گی۔ حکومت ہند کے تین اعلیٰ افسران تین ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے لئے نوڈل افسران کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے لئے:

For details :

45 سال سے کم عمر کے کووڈ ویکسینیشن کے مستفدین کی شناخت میں بے ضابطگیوں پر مرکز دہلی حکومت سے تحریری طور پر رجوع کیا  ہے۔ نجی کوویڈ ویکسینیشن مراکز کو وجہ نمائی نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ کمزورآبادی والے گروہوں کو کوڈ 19 سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کے عمل کا  باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلی سطح پر اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کووڈ ویکسینیشن کے 45 سال سے کم عمر کے مستفدین  کی شناخت میں  کچھ نجی کوویڈ ویکسینیشن سنٹرز (سی وی سی) کی طرف سے  بے ضابطگیوں کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے جی این سی ٹی ڈی کے پرنسپل سکریٹری (صحت)  کو خط لکھا ہے۔  جی این سی ٹی ڈی کے پرنسپل سکریٹری (صحت) کے نام  خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ شمال میں نہرو نگر علاقے میں واقع ویمہنس (ودیاسگر انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ، نیورو اینڈ الائیڈ سائنسز) کی طرف سے مستفید ہونیوالوں کے رجسٹریشن میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔ مشرقی ضلع دہلی میں یہ ایک نجی کوویڈ ویکسینیشن سینٹر کے طور پر کام کررہا ہے۔ ویمہنس کو 45 سال سے کم عمر کے مستفید ہونےولوں کو ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) اور فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیوز) کی حیثیت سے رجسٹریشن کرنے اور ان کو ٹیکہ لگاتے پایا گیا ہے۔ جاری کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کی گنجائشوں کے مطابق این ای جی طی اے سی کی سفارشات کے مطابق  45 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں (یکم اپریل 2021 ء) کو  18 سال سے زیادہ عمر کے ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) اور فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیوز) کے ساتھ   ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ وزارت صحت کے ذریعہ تصدیق شدہ اس نجی سنٹر سے ٹیکے لگوانے والے مستحقین کے کووین نمونے (l9th مارچ سے 3 اپریل 2021) کے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ  بہت سے مستفید افراد مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ طے شدہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہل مستفیدین کے دائرے سے باہر ہیں یعنی (شناخت شدہ ترجیحی آبادی گروپوں کے تحت) ہیں۔

تفصیلات کے لئے:

For details :

ڈاکٹر ہرش وردھن نے انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) کا آغاز کیا۔ یہ نظرثانی شدہ آئندہ نسل کا انٹیگریٹڈ ڈیسیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب اشونی کمار چوبے کی موجودگی میں انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) کا غیر روایتی طور پر آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ جناب  ترتھ سنگھ راوت (اتراکھنڈ) نے بھی اس میں ڈیجیٹل طور پرحصہ لیا۔ انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم زیراستعمال انٹیگریٹڈ ڈیسیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) کا آئندہ نسل کا انتہائی بہتر ورژن ہے۔ اس ورچوئل پروگرام میں مختلف ریاستوں کے وزرائے صحت بشمول جناب بلبیر سنگھ سدھو (پنجاب)، جناب الیگزینڈر لالو ہیک (میگھالیہ)، ڈاکٹر کے سودھاکر (کرناٹک)، ڈاکٹر پربھو رام چودھری (مدھیہ پردیش)، جناب  جے پرتاپ سنگھ (اتر پردیش)، جناب ایٹیلا راجندر (تلنگانہ)، جناب  ٹی ایس سنگھ دیو (چھتیس گڑھ)، ڈاکٹر آر لال تھنگلیانا (میزورم) اور جناب ایس پینگنیو پھوم (ناگالینڈ) نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے صحت کی دیکھ بھال اورمتعلقہ ٹکنالوجی کی باہمت طور پر مستقبل رُخی اور مناسب اتحاد پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا جو بیماریوں کی نگرانی کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں صحت عامہ کے سفر کی راہ کا ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اس نوع کا جدید بیماریوں کی نگرانی کا نظام اپنایا ہے۔ انہوں نے سافٹ ویئر پلیٹ فارم کی بروقت ضرورت کے بارے میں وضاحت یوں کی کہ: "آئی ایچ آئی پی کا نیا ورژن ہندوستان میں بیماریوں کی نگرانی کے پروگرام کے اعداد و شمار اور انتظام کو محفوظ رکھے گا۔ پہلے کی 18 بیماریوں کے مقابلے میں اب 33 بیماریوں کا سراغ لگانے کے علاوہ  یہ ڈیجیٹل موڈ میں تقریباً بروقت اعداد و شمار کی موجودگی کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح  کاغذ پر لکھنے پڑھنے کا طریقہ  ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے لئے:

For details :

مرکزی حکومت کے  45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے  تمام ملازمین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کووڈ 19 کا پھیلاو  موثر طریقے سے روکنے کے لئے خود ٹیکے لگوائیں۔

مرکزی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے اپنے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ وہ کووڈ 19 کو موثر انداز میں روکنے کے لئے خود ٹیکے لگوائیں۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کی طرف سے آج  جاری کردہ حکم کے مطابق انھیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹیکے لگوانے کے بعد بھی بار بار ہاتھ دھوئیں، سینیٹائزیشن کریں، ماسک یا فیس کوور پہنیں اور سماجی دوری رکھنے وغیرہ پر کووڈ رُخی مناسب عمل کرتے رہیں۔

تفصیلات کے لئے:

For details :

پی آئی بی کے متعدد فیلڈ سے موصولہ اطلاعات

· آسام: آسام میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے انفیکشن سے دو مزید متاثر مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1,109 ہوگئی۔ اتوار کو آسام کے  نیشنل ہیلتھ مشن کے  جاری کردہ کوویڈ 19 میڈیا بلیٹن کے مطابق  4 اپریل 2021 کو مجموعی طور پر 7,075 کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے۔

· منی پور: منی پور میں پیر کے روز کووڈ 19 کیسیز کی تعداد 29,428 ہو گئی۔ 24 گھنٹوں میں مزید پانچ لوگ اس وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے۔یہ اطلاع  کوویڈ 19 کامن کنٹرول روم کے جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

· میگھالیہ: وزیر صحت اے ایل ہیک نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیہ میں پہلے سے ہی کووڈ 19 کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی ریاست میں واپسی سے لاک ڈاؤن اول جیسی صورت حال کا خطرہ ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ایم آئی)  ڈاکٹر امان وار نے پیر کو بتایا کہ نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی میں کووڈ 19  چار لوگوں کے متاثر ہونے کی خبر ملی ہے۔

· تریپورہ: اسٹیٹ بینک مین برانچ میں  عملے کے 11 ارکان متاثر پائے گئے ہیں۔ اب تک ریاست میں 7.5 لاکھ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

· سکم: سکم میں دو مہینے سے زیادہ وقفے کے بعد کوویڈ   سے کوئی موت ریکارڈ کی گئی۔ مشرقی ضلع سیشلی کی ایک 65 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ  سکم میں کوویڈ سے ہونیوالی اموات کی تعداد 136 ہوگئی۔دریں اثنا، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے چھ نئے معاملات سامنے آئے جس کے ساتھ  سکم میں کوویڈ 19 کے مصدقہ معاملات کی تعداد 6،263 ہو گئی۔ ریاست میں اب سرگرم معامالات  کی تعداد 56 ہے۔

· ناگالینڈ: ناگالینڈ میں پیرکو کوویڈ کے دو تازہ واقعات سامنے آئے۔ ریاست 136 پازیٹیو کیسوں کے ساتھ کیسیز کی کل تعداد 12,365 ہے۔

· مہاراشٹر: ٹیکہ کاری کی  مہم کے آغاز کے بعد سے مہاراشٹرا ہندستان میں پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے مستفید ہونے والوں کو آٹھ لاکھ سے زیادہ اینٹی کوڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر ریاستی وزیر اعلی جناب  ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ  ریاست میں 25 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ٹیکے لگانے کی اجازت دی جائے۔ریاست نے ڈیڑھ کروڑ اضافی ٹیکے مختص کرنے کے لئے بھی مرکز سے درخواست کی ہے۔ مہاراشٹرا میں پیر کو 47,288 نئے کوویڈ کیس سامنے آئے جس کے ساتھ سرگرم کیسوں کی کل تعداد 4.5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس بیچ  مرکز نے ریاستی محکمہ صحت اورانفورسمنٹ ایجنسیوں کی کووڈ سے نمٹنے میں مدد کے لئے ماہرین کی 30 ٹیمیں مہاراشٹرا روانہ کردی ہیں۔

· گجرات: گجرات کی حکومت نے ریاست میں کوویڈ کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آٹھ میونسپل کارپوریشنوں میں 500 - 550 بستروں والے کوویڈ کیئر سنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گجرات میں پیر کو کوویڈ کے 3,160  نئے کیس سامنے آئے۔ اس دوران گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے  کہا ہے کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ عدالت نے حکام سے کہا ہے کہ ریاست بھر میں ہونے والی تمام سیاسی میٹنگوں اور بڑے اجتماعات کو روکا جائے۔

· راجستھان: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکے لگانے کیلئے عمر کی قید کو ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ہندستان میں اس وقت استعمال ہونے والی دو ویکسینوں کے علاوہ دیگر ویکسینوں کی  بھی اجازت دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کسی تاخیر کے بغیر ٹیکے لگائے جا سکیں۔۔راجستھان میں پیر کو پچھلے چار مہینوں میں 12 اموات کے ساتھ  ایک ہی دن میں سب سے زیادہ  2,429 نئے کوویڈ کیس سامنے آئے۔

· مدھیہ پردیش: وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے "میری حفاظت میرا ماسک" مہم چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ "ماسک رضاکار، ویکسین رضاکار، محلہ رضاکار" وغیرہ بنیں تاکہ لوگوں تک کوویڈ کے رُخ پر مناسب طرز عمل کے بارے میں پیغام پھیلایا جا سکے اور ویکسینیشن کو فروغ دیا جا سکے۔ ریاست میں پیر کو 3,398 نئے کوویڈ کیس سامنے آئے جس کے ساتھ سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر 22,654 ہوگئی۔


  • FACT CHECK
  • https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009X1FY.jpg
  •  
  • https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01086EZ.png
  • https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011Y5E1.png
  • https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0122CLS.png
  •  
  •  

    A stamp with the word Fake on an order claiming to be issued in the by Reserve Bank of India and states that the Indian demonetized currency notes exchange facility to foreign citizens will end on April 30, 2021

     

    Image

     

    Image

    Image

    Image

    Image

...............................................................

   ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3445



(Release ID: 1709996) Visitor Counter : 254