وزارات ثقافت

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصہ کے طور پر 25دن تک جاری رہنے والی رسمی’’ ڈانڈی مارچ ‘‘ رنگا رنگی کے ساتھ اختتام پزیر


جناب  ایم وینکئیا نائیڈو نے ڈانڈی نمک مارچ کو ایک ’تاریخی لمحہ ‘قراردیا ، جس نے تاریخ کی سمت ہی بدل دی

علامتی ڈانڈی یاترا ہماری خود انحصاری اور خود اعتمادی کے سفر کی بحالی کی علامت ہے: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 06 APR 2021 6:30PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ،06اپریل   ،  2021

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکئیا نائیڈو نے ،قومی نمک ستیہ گرہ میموریل،ڈانڈی، گجرات کے نزدیک آزادی کے امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر 25دنوں تک چلنے والے یادگار پیدل مارچ  کی رنگارنگ اختتامیہ تقریب  میں آج شرکت کی۔اس تقریب کا انعقاد وزارت ثقافت اور گجرات کی ریاستی حکومت نے کیا تھا۔ گجرات کے گوورنر، جناب آچاریہ دیوورت ،مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)برائے سیاحت و ثقافت ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ،گجرات کے وزیراعلی جناب وجے روپانی ،سکم کے وزیراعلی جناب پریم سنگھ تمانگ،گجرات کے نائب وزیراعلی جناب نتن پٹیل،ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل،نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹری جناب آئی وی سباراؤ،سابرمتی آشرم ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب سدھنرشن ایینگراور دیگر افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G1QL.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی کا مشہور ڈانڈی مارچ ہماری آزادی کی لڑائی  میں ایک تاریخی لمحہ تھا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اس نے تاریخ کی سمت ہی بدل دی تھی۔انہوں نے کہا ’’جس ڈانڈی مارچ کا ہم آج علامتی دورہ کررہے ہیں وہ ،چیلنجوں کا سامنا کرتے وقت متحد ہوکرہماری قوم کے  ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ہماری صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘

نائب صدر نے سبھی سے مہاتما گاندھی جی سے تحریک لینے کو کہا جنہوں نے ہمیشہ اپنے حریفوں کےلئے نرم اور قابل احترام زبان کا استعمال  کیا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کا عدم تشدد کا اصول صرف جسمانی  تشدد تک محدود نہیں تھا  بلکہ انہوں نے عدم تشدد کو  الفاظ اور خیالات میں بھی پرو دیا ۔‘‘

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ ہندوستان کی آزادی کے 75برس پورے ہونے کے 75ویں ہفتے  کے تہوار کو ،12مارچ 2021کو وزیراعظم ،جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم  سے پرچم کشائی کر کے  روانہ کیاتھا۔گزشتہ 75برسوں میں ہندوستان نے جس تیزرفتاری کا مظاہرہ کیا ہے ،اس تہوار میں اس کا جشن منایا جارہا ہے ۔نائب صدر نے کہا کہ یہ ایک ایسا تہوار ہے جو ہمیں اپنی پوشیدہ طاقتوں کو دوبارہ دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اقوام کے اتحاد میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنے کے لئے مخلصانہ ، ہم آہنگی سے بھر پور اقدام اٹھانے کا اشارہ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VWYM.jpg

 

نائب صدر کے خطاب کی مکمل تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) ، ثقافت و سیاحت ،جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ 91 سال پہلے ، مہاتما گاندھی نے ملک کی خود انحصاری اور خود اعتمادی کی بیداری کے لئے اس سفر کا آغاز کیا تھا ، اور اب 91 سال بعد ، 12 مارچ کو شروع ہونے والی علامتی ڈانڈی یاترا ہماری خود انحصاری اور خود اعتمادی کے سفر کی بحالی کی علامت ہے۔  تاہم ، یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوتا ، یہ آزادی کے امرت مہوتسو کی شروعات ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TY49.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00469SC.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DEFB.jpg

 

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس تاریخی سفر کو دہرانے کا مقصد نوجوان نسل کو یہ بتانا ہے کہ ہماری نسل نے کس طرح آزادی حاصل کی۔ انہوں نے 7 وزراء ، 11 ارکان اسمبلی اور 121 افراد سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کے  ساتھ یہ سفر کیا۔ جناب  پٹیل نے مزید کہا کہ ہر شہری پر  یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امرت مہوتسو میں بڑے پیمانے پر شرکت کے ذریعہ اس کو جن   مہوتسو بنائے۔ وزیر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ملک کی 75 سالہ آزادی کے تہوار کو منانے کا یہ اصلی طریقہ ہے۔

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے مزید کہا کہ آج ہندوستان عالمی پلیٹ فارم پر ایک طاقت سے طاقت کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی مثال کورونا ویکسین نے دی ہے جو ہم نے دنیا کو فراہم کی ہے۔ فخر کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہماری قوم وشو گرو کی حیثیت سے دنیا کی قیادت کرے گی۔

اس سے پہلے دن میں ، نائب صدر نے پرارتھنا مندر میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور رسمی ڈانڈی  مارچ میں حصہ لینے والے مارچ کرنے والوں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سیفی ولا کا بھی دورہ کیا جہاں گاندھی جی نے 4 اپریل 1930 کو ایک رات گزاری تھی۔ اس کے بعد ، مسٹر نائیڈو نے نمک ستیہ گرہ میموریل کا دورہ کیا - جو نمک ستیہ گرہ کے کارکنوں اور شرکاء کا اعزاز ہے۔

پروگرام کے دوران ، نائب صدر نے گجرات اسٹیٹ ہینڈی کرافٹس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جغرافیکل انڈیکیشن (جی آئی ٹیگ) پرخصوصی لفافے بھی جاری کیے۔ انہوں نے سکم ، چھتیس گڑھ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے لوک فنکاروں کے ذریعہ پُرجوش ثقافتی کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:3451

 



(Release ID: 1709991) Visitor Counter : 319