کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت کے اقدامات سے  ملک میں  ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ  ہوا ہے    


بھارت میں اپریل 2020 ء سے جنوری ، 2021 ء تک  کل  27.12 ارب امریکی ڈالر   کا ایف ڈی آئی موصول ہوئی

Posted On: 05 APR 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،05 اپریل / حکومت کے ذریعے ایف ڈی آئی پالیسی اصلاحات ، سرمایہ کاری میں سہولت ، کاروبار کرنے میں آسانی   جیسے محاذ پر   کئے گئے اقدامات کے نتیجےمیں  ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے  اور بھارت  نے  اپریل   ، 2020 ء سے  جنوری ، 2021 ء کے درمیان  72.12 ارب  امریکی ڈالر کی  ایف ڈی آئی  موصول کی ہے  ۔  یہ مالی سال کے پہلے  10 ماہ میں  سب سے زیادہ ایف ڈی آئی ہے اور 20-2019 ء کے پہلے  10 ماہ کے مقابلے ( 62.72 ارب امریکی ڈالر )  15 فی صد زیادہ ہے ۔

          رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ایف ڈی آئی کی ایکویٹی میں  مالی سال 21-2020 ء میں  پچھلے سال کے مقابلے  ( 42.34 ارب امریکی ڈالر ) اِس سال  پہلے 10 ماہ میں ( 54.18 ارب امریکی ڈالر ) 28 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔   سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں  سب سےزیادہ سنگاپور   نے   30.28 فی صد ایکویٹی کے  کل ایف ڈی آئی   میں سرمایہ کاری کی ہے  ، جب کہ امریکہ کے ذریعے   کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کا  24.28 فی صد اور متحدہ عرب امارارت کے ذریعے 7.31 فی صد  کی سرمایہ کاری مالی سال 21-2020 ء کے  پہلے 10 ماہ کے دوران کی گئی ہے ۔

          جاپان  جنوری ، 2021 ء میں  کل ایف ڈی آئی ایکویٹی میں   29.09 فی صد کے ساتھ  بھارت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنےوالا ملک ہے   ۔ اس کے بعد سنگا پور  ( 25.46 فی صد ) اور اس کے بعد امریکہ  ( 12.06 فی صد ) کا نمبر ہے ۔

          مالی سال 21-2020 ء کے  پہلے 10 ماہ کے دوران  کل ایف ڈی آئی ایکویٹی  سب سے زیادہ  کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر   میں  ہوئی ہے ، جو 45.81 فی صد ہے ، جس کے بعد تعمیرات  ( بنیادی ڈھانچہ ) کی سرگرمیوں میں  ( 13.37 فی صد ) اور اس کے بعد سروس سیکٹر میں (7.8 فی صد )  کی سرمایہ کاری کی گئی  ۔

          جنوری ، 2021 ء کے دوران رجحانات سے پتہ چلتا ہےکہ  کل ایف ڈی آئی ایکویٹی میں  کنسلٹنسی سروسز   میں سب سے زیادہ  21.80 ف صد سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے بعد کمپیوٹر سافٹ ویئر  اور ہارڈ ویئر  میں ( 15.96 فی صد ) اور اس کے بعد سروس سیکٹر  ( 13.64 فی صد ) کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

          بھارت کی براہ راست بیرونی  سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کے یہ رجحانات  ، اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں   کہ بھارت ، عالمی سرمایہ کاروں میں سرمایہ کاری کا ایک   ترجیحی ملک ہے ۔

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 05.04.2021  )

U. No. 3398



(Release ID: 1709771) Visitor Counter : 183