وزارت دفاع

کثیر قومی فوجی مشق‘‘ ایس ایچ اے این ٹی آئی آر- او جی آر او ایس ایچ ای این اے 2021’’ کی افتتاحی تقریب

Posted On: 05 APR 2021 10:21AM by PIB Delhi

 بنگلہ دیش کے بابندھو سینانی باس ، بنگلہ دیش میں کثیر قومی فوجی مشق شانتیر اوگروشینا (ایس ایچ اے این ٹی آئی آر- او جی آر او ایس ایچ ای این اے) 2021 (امن کے لئے پیش قدمی)  کا افتتاح 04 اپریل 2021 کو بنگلہ دیش  کے‘بابائے قوم’ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن  کی  صد سالہ یوم پیدائش اورآزادی کے شاندار 50 سال  مکمل ہونے کے موقع پر  یاد گاری  تقریبات  کے دوران  کیا گیا۔ رائل بھوٹان آرمی ، سری لنکن آرمی اور بنگلہ دیش آرمی کے دستہ کے ساتھ ہندوستانی فوج کا 30 نفری دستہ 04 اپریل سے 12 اپریل 2021 تک چلنے والی  اس فوجی مشق  میں حصہ لے رہا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ ، برطانیہ ، ترکی ، سعودی عرب ، کویت اور سنگاپور کے فوجی مبصرین  پوری  فوجی مشق کے دوران موجود رہیں گے۔

 

اس مشق کا مقصد خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے مضبوط عمل کو یقینی بنانے کے لئے ہمسایہ ممالک میں طریقہ کار کو مستحکم کرنا اور باہمی استعداد کو بڑھانا ہے۔ تمام شریک ممالک کی فوجیں اپنے قیمتی تجربات شیئر کریں گی اور امن مشق عمل میں اپنے مشقوں اور طریق کار کو بہتر بنائیں گی۔

1.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ ج ق ۔ر ض۔

U- 3377


(Release ID: 1709594) Visitor Counter : 236