ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مالی سال 21-2020میں فریٹ لوڈنگ اور آمدنی کے معاملے میں سب سے زیادہ اعدادو شمار درج کئے
مالی سال 21-2020میں بھارتی ریلوےکی مجموعی لوڈنگ 1232.63 ملین ٹن تھی،جو گزشتہ سال کی لوڈنگ (1209.32ملین ٹن)کے مقابلے میں 1.93فیصد زیاد ہے
اس مالی سال 21-2020میں بھارتی ریلوے نے فریٹ لوڈنگ سے 117386.0 کروڑ روپے کی آمدنی کی ، جواسی عرصے کے دوران گزشتہ سال کی آمدنی (113897.20کروڑ)سے تین فیصد زیادہ ہے
ستمبر 2020سے مارچ 2021 تک مسلسل سات متعلقہ مہینوں میں اب تک کی سب سے زیادہ لوڈنگ
مارچ 2021 میں بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 130.38ملین ٹن تھی ،جس میں 27.33فیصد کا اضافہ دیکھا گیا
مارچ 2021میں بھارتی ریلوے نے فریٹ لوڈنگ سے 12887.71کروڑ روپے کی آمدنی کی ،جو پچھلے سال اسی مہینے میں کی گئی آمدنی سے 26.16فیصد زیادہ ہے
Posted On:
01 APR 2021 4:52PM by PIB Delhi
کووڈ چیلنجوں کے باوجود ،بھارتی ریلوے نے مالی سال 21-2020کا اختتام ریکارڈ فریٹ لوڈنگ کے ساتھ کیا۔
اس مالی سال 21-2020 کے اختتامیہ مہینے میں ،بھارتی ریلوے نے پچھلے سال کی لوڈنگ 1209.32 کے مقابلے 1232.63 تک پہنچا دی جو 1.93فیصد کی گروتھ کو ظاہر کرتی ہے۔
اس عرصے کے دوران ،بھارتی ریلوے نے 117386.0کروڑ روپے کی آمدنی کی۔اسی عرصے کے دوران یہ گزشتہ سال کی آمدنی 113897.20کروڑ سے تین فیصد زیادہ ہے۔
بھارتی ریلوے نے ستمبر 2020سے مارچ 2021 تک مسلسل سات متعلقہ مہینوں میں اب تک کی سب سے زیادہ لوڈنگ کی رفتار برقرار رکھی ہے۔
مشن موڈ پر،مارچ 2021کے مہینے میں بھارتی ریلوے کی اسی مدت کے دوران گزشتہ سال کی فریٹ لوڈنگ اور آمدنی دونوں کو عبور کرلیا۔
مارچ 2021کے مہینے میں ،بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 130.38ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کی لوڈنگ (103.05ملین ٹن) سے 27.33فیصد زیادہ ہے۔بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 130.38ملین ٹن ہے جس میں 58.57ملین ٹن کوئلہ ،16.78ملین ٹن آئرن اور،3.67ملین ٹن گنا،2.57 ملین ٹن فرٹیلائزر،3.97ملین ٹن منرل آئل اور 9.56ملین ٹن سیمنٹ شامل ہے (کلنکرکے علاوہ)۔مارچ 2021میں بھارتی ریلوے نےفریٹ لوڈنگ سے 12887.71کروڑ روپے کی آمدنی کی ہےجو گزشتہ سال اسی مہینے میں کی گئی لوڈنگ (10215.08کروڑ) کے مقابلے 26.16فیصد زیادہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فریٹ موومنٹ کو بہت پرکشش بنانے کےلئے بھارتی ریلوے میں متعدد مراعات اور چھوٹ بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ فریٹ ٹرینوں کی رفتار نے بھی موجودہ نیٹ ورک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔مارچ 2021میں مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار 45.6 فی گھنٹہ کے حسا ب سے درج کی گئی تھی جو اسی عرصے کے دوران 24.93 کلومیٹر فی گھنٹہ کے مقابلے میں 83فیصد اضافہ ہے۔
نیز ، مال برداری کی نقل و حرکت میں بہتری کو ادارہ جاتی بنایا جائے گا اور آئندہ زیرو بیسڈ ٹائم ٹیبل میں شامل کیا جائے گا۔
بھارتی ریلوے نے کووڈ 19 کے دور کو ہر موقع پر پرفارمنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے ایک موقع کی طرح استعمال کیا ہے۔
*******
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:3291
(Release ID: 1709156)
Visitor Counter : 206