نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
عوام کو اپنے نمائندے 4سی کردار ، رویے ، ذہنی سطح اور صلاحیت کے اصولوں پر منتخب کرنے چاہئیں –نائب صدر جمہوریہ
شہریوں پر مرکوز حکمرانی کا آغاز ، حکمرانی پر مرکوز ووٹرو سے ہوگا
سب کے لیے زندگی میں مزید آسانی لانے کے لیے بلا رکاوٹ حکمرانی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب نائڈو
نائب صدر جمہوریہ نے ، رٹائرڈ افسر شاہ ڈاکٹر شیلندر جوشی کی ‘سپاریپالنا’ کتاب کا اجرا کیا
Posted On:
01 APR 2021 11:59AM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اپریل/ نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں کو 4 سی— کردار ، طرز عمل ، ذہنی سطح اور صلاحیت کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا نہ کہ دیگر باتوں پر ۔
نائب صدر نے تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری جناب ایس کے جوشی کی "ایکو ٹی کالنگ: ٹورڈز پیپل- سینٹرک گورننس" کا تیلگو ترجمہ 'سوپاریپلانا' جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دیگر4سی- ذات ، برادری ،نقد رقم اور ارتکابِ جرم ، طرز عمل ،ذہنی سطح اور اہلیت کی جگہ لے رہے ہیں ، جو اچھی حکمرانی فراہم کرنے کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "شہریوں پرمرکوز حکمرانی،حکمرانی پر مرکوز رائے دہندگان سےفراہم ہوگی۔"
نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور مختلف اسکیموں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اچھی حکمرانی لازمی ہے ۔ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے اچھی حکمرانی بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "خوشی، اچھی حکمرانی سے آتی ہے ۔
منتخب حکومتوں کو ‘عوامی اعتماد کا حامل’ قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے انہیں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور لوگوں کی ایمانداری سے خدمت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں کی زندگی کو اور زیادہ آسان بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بلا رکاوٹ بنانے کے لیے کہا ۔
جناب نائیڈو نے مصنف ڈاکٹر شیلندر جوشی، مترجم جناب انوروراپو برہمیہ اور پبلشر جناب مروتی کی تعریف کی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ج۔ ا ب (
U-3268
(Release ID: 1708927)
Visitor Counter : 258