وزارت آیوش

یوگاکے عالمی دن 2021پروزیراعظم کایوگاایوارڈ

Posted On: 31 MAR 2021 2:12PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی آیوش وزارت 9نومبر ، 2014کو اپنی تشکیل کے دن سے ہی عالمی سطح پر یوگاکو اپنانے اوراسے تسلیم کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے ویژن کے ساتھ سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ آیوش وزارت کی جانب سے کئے گئے اہم اقدامات میں سے عالمی یوگادن بھی ایک ہے ۔ اسے عالمی سطح پر شناخت مل چکی ہے اور قبول بھی کیاجاچکاہے ۔ یوگاکاعالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھرکے لوگوں کو یوگا کے فائدہ کے بارے میں بتانا اوریوگاکے ذریعہ صحت اور بیماریوں سے محفوظ رہنے میں لوگوں کی دلچسپی پیداکرنے اقدامات کرناہے ۔

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے دوسرے عالمی یوگادن 2016کے موقع پر یوگاایوارڈ کے دو زمروں ایک قومی اورایک بین الاقوامی کا اعلان کیاتھا۔ اس کا اعلان عالمی یوگا دن پر کیاجاتاہے ، ان ایوارڈز کا مقصد یوگا کا فروغ اور ترقی سے تسلسل کے ساتھ سماج پراہم اثرات مرتب کرنے والے افراد /تنظیموں کو تسلیم کرنا ہے ۔کووڈ -19وباکے سبب 2020میں ایوارڈز کے لئے درخواستیں مدعونہیں کی گئی تھیں ۔ لیکن حکومت ہند کی آیوش وزارت پچھلے سال کی طرح ہی ملک کے مختلف علاقوں کے کامیاب اشخاص اور یوگا کے شعبے کے اداروں کو وزیراعظم کے یوگا ایوارڈ( پی ایم وائی اے ) سے سرفراز کرے  گا۔ ایوارڈMy Govپلیٹ فارم پر پوسٹ کیاجائے گا۔ ہندنژاد شخص /ادارے کے لئے قومی ایوارڈ میں دوزمرے ہوں گے اورہندوستانی لوگ غیرملکی افراد کے لئے دوبین الاقوامی زمرے ہوں گے ۔ ان ایوارڈز کے لئے درخواست کنندگان /نامزدگان کے پاس یوگا شعبے میں جامع تجربہ ہونا چاہیئے اوریوگا کی گہری سمجھ بھی ہونی چاہیئے ۔ اس ایوارڈ عمل کے تحت غوروخوض کے لئے تمام پہلوؤں سے تمام درخواستیں درخواست کنندگان براہ راست ارسال کرسکتے ہیں یا یوگاکے شعبے میں کام کرنے والے مشہورشخص یاادارے کے ذریعہ نامزدکئے جاسکتے ہیں ۔ ایک درخواست کنندہ صرف ایک زمرے کے لئے ہی نامزد کیاجاسکتاہے ۔ یعنی مخصوص زمرے میں قومی ایوارڈیا بین الاقوامی ایوارڈ میں سے کسی ایک ایوارڈ کے لئے ۔

اس سال کے لئے نامزدگی کاعمل 30مارچ 2021سے شروع ہوگی اوردرخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل ، 2021ہے ۔ انتخاب کا عمل ایک پہلے سے تشریح شدہ عمل ہے جس کے لئے حکومت ہند کی آیوش وزارت کے ذریعہ دوکمیٹیاں بنائی جاتی ہیں ۔ یہ کمیٹیاں ہیں ، جانچ کمیٹی اور فیصلہ ساز کمیٹی ۔ یہ کمیٹیاں ہی ایوارڈ پانے والے کے ناموں کو حتمی طورپرانتخاب کریں گی  اورتجزیاتی پالیسی طے کریں گی ۔ خواہشمند حضرات نامزدگی عمل کی سمجھ اورحصہ لینے کے لئے https://innovateindia.mygov.in/pm-yoga-awards/پر

پی ایم وائی اے پرپیج کو ایکسیس کرسکتے ہیں ۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک ٹرافی ،توصیف نامہ اور25لاکھ روپے نقد انعام دیاجائے گا۔ اس ایوارڈ کا اعلان 21جون ، 2021کو عالمی یوگادن پرکیاجائے گا۔ مشترکہ طورپرکامیاب ہونے کی صورت میں ایوارڈ کامیاب کنندگان میں تقسیم کردیاجائے گا۔

***************

 

( ش ح۔ ج ق  ۔ع آ،01.04.2021)

U-3263

 

 


(Release ID: 1708909) Visitor Counter : 205