کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر نے پی ڈی آئی ایل سے مالی سال 20-2019 ء کے لئے 9.55 کروڑ روپئے کا منافع اور مالی سال 21-2020 ء کے لئے 6.93 کروڑ روپئے کا عبوری منافع حاصل کیا
Posted On:
30 MAR 2021 3:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 مارچ / کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے آج پروجیکٹ اینڈ ڈیولپمنٹ انڈیا لمیٹیڈ ( پی ڈی آئی ایل ) کے ڈائریکٹر فائنانس جناب ڈی ایس سدھاکر رمیاّ سے مالی سال 20-2019 ء کے لئے 9.55 کرو ڑ روپئے کا منافع اور مالی سال 21-2020 ء کے لئے 6.93 کروڑ روپئے کا عبوری منافع حاصل کیا ۔ اس موقع پر فرٹیلائزر کے سکریٹری جناب آر کے چترویدی ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ اپرنا شرما اور پی ڈی آئی ایل کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔
پی ڈی آئی ایل نے 20-2019 ء میں اب تک کی سب سے بہتر مالی کار کردگی حاصل کی ہے یعنی 133.01 کروڑ روپئے کا ریونیو حاصل کیا ہے ، کل آمدنی 142.16 کروڑ روپئے اور ٹیکس سے پہلے کا منافع 45.86 کروڑ روپئے رہا ، جب کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع 31.83 کروڑ روپئے رہا ۔
سردست ، پی ڈی آئی ایل ، ایچ یو آر ایل ، تلچر پروجیکٹ کے تین اہم پروجیکٹوں کے لئے پی ایم سی خدمات فراہم کر رہی ہے اور تیل اور گیس کے سیکٹر میں مختلف کاموں کے آڈر سپلائی کر رہی ہے ۔
پی ڈی آئی ایل ایک نمبر زمرے کی مِنی رتن کمپنی ہے اور ایک اہم ڈیزائن انجینئرنگ اور مشاورتی ادارہ ہے ، جو پروجیکٹ سے پہلے کی سرگرمیوں ، پروجیکٹ کے بندوبست سے متعلق مشاورت ، ڈیزائن اور انجینئرنگ اور کوالٹی کی یقین دہانی جیسی خدمات فراہم کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.03.2021 )
U. No. 3195
(Release ID: 1708614)
Visitor Counter : 173