کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور امریکہ نے اپنی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا
Posted On:
26 MAR 2021 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26 مارچ 2021: مرکزی وزیر برائے تجارت اور صنعت، ریلویز اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری تقسیم جناب پیوش گوئل کے امریکہ کی تجارتی نمائندہ (VSTV) کیتھرین تائی کے ساتھ 25 مارچ 2021 کو ویڈیو کال کے ذریعہ بامعنیٰ مذاکرات ہوئے۔
جناب پیوش گوئل نے محترمہ کیتھرین کو USTR کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ دونوں نے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا اور ہندوستان اور امریکہ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران ہم خیال جمہوریتوں کے مابین کھلے پن، شفافیت اور نیک نیتی کے اصولوں کی پاسداری کے ساتھ اقتصادی ساجھیداری کو مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔
دونوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا جو یکساں مقاصد کے تحت ہو اور زیر التوا معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کو کہا۔ انھوں نے ہندوستان امریکہ تجارتی پالیسی فورم(TPF) کو مستحکم کرنے سے بھی اتفاق کیا اور 2021 میں فورم میں اگلی وزارتی سطح کی میٹنگ کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا۔
****
U.No. 3107
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1707956)
Visitor Counter : 239