وزارت دفاع

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور کوریا کے ان کے ہم منصب کی باہمی دفاعی ساجھیداری کو مستحکم کرنے کے لئے میٹنگ

Posted On: 26 MAR 2021 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 مارچ2021: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور جمہوریہ کوریا کے وزیر دفاع جناب سوووک نے 26 مارچ 2021 کو نئی دہلی میں دفاع تعاون پر اپنی دوطرفہ بات چیت کامیابی سے مکمل کی، ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے دفاع اور سیکورٹی سے متعلق مذاکرات ورابطے تیزی سے بڑھے ہیں۔ تازہ ترین بات چیت میں باہمی دفاعی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کیا گیا اور طویل عرصے سے چلی آرہی دو طرفہ دفاعی ساجھیداری کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ اور جناب سوووک نے مانا کہ تینوں افواج کے علاوہ دفاعی ٹکنالوجی اور صنعت سے متعلق ایجنسیوں کے مابین دو طرفہ دفاعی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مختلف کثیر فریقی فورموں اور مذاکرات میں یکساں موقف رہے ہیں۔

دونوں وزراء نے کووڈ -19 عالمی وبا کے دفاعی اور سیکورٹی سے متعلق مذاکرات پر اثرات اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان بہترین تال میل پر تبادلۂ خیال کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے عالمی وباء پر قابو پانے کی کوششوں میں جمہوریہ کوریا کی جانب سے زبردست تعاون کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے کثیر فریقی اقدامات کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا تاثر تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور ان کی یہ میٹنگ ان تعلقات کو اگلی سطح تک لے جائے گی۔

دونوں وزیروں نے دونوں ملکوں کی مختلف ایجنسیوں کی جانب سے اس عزم پر بھی اطمنان کا اظہار کیا کہ عالمی وباء کے سبب جب سفر اور ذاتی سطح کے مذاکرات کا انعقاد دشوار تھا تو ورچوئل طریقے سے تمام سالانہ مذاکرات ممکن ہوئے۔ اس سے باہمی دفاعی رابطوں میں سرگرمی قائم رہی۔ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کو 2021 میں ایک نئے اعتماد کی امید ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، چیف آف آرمی اسٹاف ایم ایم نراونے سکریٹری(دفاعی پیداوار ) جناب راج کمار اور سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر ینڈ ڈی اور دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم(DRDO) کے سربراہ ڈاکٹر جی ، ستیش ریڈی بات چیت کے دوران ہندوستان وفد کا حصہ تھے۔

اس سے قبل جناب راج ناتھ سنگھ اور جناب سوووک نے اس موقع پر دہلی چھاؤنی میں انڈیا۔ کوریا فرینڈ شپ پارک کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ یہ پارک دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت ہے اور کوریائی جنگ کے دوران ہندوستان فوج کے میڈیکل مشن کے تعاون اور خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔ اس موقع پر کوریائی جنگ کے مجاہدین کی تنظیم کے ممتاز مہمانوں کی موجودگی نے اس تقریب کو رونق بخشی۔دونوں وزیروں نے اس موقع پر یادگار کے طور پر ایک ایک پودا لگایا۔ جناب سوووک نے اس موقع پر کوریائی جنگ کے سابق فوجیوں کی تنظیم کے ہندوستانی جنرل سکریٹری جناب انل ملہوترا کی عزت افزائی کی۔

kr.jpg

****

 

U.No. 3105

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1707951) Visitor Counter : 209