بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بانس کی صنعت میں 30 ہزار کروڑ روپے تک بڑھنے کی صلاحیت:نتن گڈکری


بانس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی اپیل تاکہ اس کی مانگ اور اس کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے

Posted On: 23 MAR 2021 1:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 مارچ 2021/سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز انتہائی چھوٹی ، چھوٹی  اور  درمیانے درجے کی   صنعتوں کے وزیر  جناب نتن گڈکری نے  منگل کے روز  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے  بانس ٹکنالوجی،  پیداوار اور خدمات پر   ایک ورچوئل نمائش  سے    خطاب کیا۔ نمائش کا انعقاد   انڈین  فیڈریشن  آف گرین انرجی   (آئی  ایف جی ای) کے ذریعہ کیا گیا۔

اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے کہا کہ  بانس کی مانگ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئلہ کے متبادل کے طور پر بانس کا استعمال   کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا استعمال تعمیر کے کاموں  میں  بھی کیا جاسکتا ہے۔  جناب گڈکری نے کہاکہ جلد ہی   تمام ہندستانی    قومی شاہراہ اتھارٹی    کی سڑکوں کے لئے   جوٹ اور کوائر میٹریسس  کا استعمال  لازمی کیا جائے گا۔   انہوں نے کہاکہ کوائر اور بانس جیسے ر وایتی سامان    کے اور زیادہ    فروغ کی وکالت کی۔

جناب گڈکری نے امید ظاہر کی کہ سبھی شراکت داروں نے متحدہ کوششوں سے  ہندستان میں  بانس  صنعت 25 سے 30 ہزار کروڑ روپے کا  ہوجائے گا۔ اصولی طور سے  موثر لاگت  اور  دلکش   پروڈکٹ ڈیزائنوں سے    بانس کا استعمال   اور اس کی مانگ   بڑھ سکتی ہے جس سے   لوگوں کو  بانس  کی کھیتی کے لئے  حوصلہ افزائی حاصل ہوگی۔   انہوں نے بانس کو فروغ دینے  سے متعلق     کسی بھی اسکیم کے لئے  انتہائی چھوٹی،  چھوٹی  اور درمیانے درجے کی   صنعت کی وزارت سے   تمام ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر موصوف نے کہاکہ ہمیں  پروڈکٹ کی ترقی  بازار کی حمایت کے لئے مزید تحقیق،  زیادہ مناسب نظریے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ   وہ بانس اور بانس کے ڈنڈے کے لئے   ریلوے سے  50 فی صد سبسڈی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے  یقین ظاہر کیا کہ  بانس کے  استعمال  اور ضرورت کو بڑھانے سے  اس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ   بانس کا استعمال  بائیو سی این جی   اور چارکول بنانے کے لئے بھی  کیا جاسکتا ہے۔ بانس مشن کے خصوصی فنڈز کی مد د سے  اس پر آگے  ریسرچ کرنے کے لئے  شامل کیا جاسکتا ہے۔

پورا خطاب سننے کے لئے اس  پتے پر  کلک کریںhttps://www.youtube.com/watch?v=IfZBPjgcDE0

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-2948



(Release ID: 1707122) Visitor Counter : 164