بجلی کی وزارت

پاورگرڈ نے تصدیق شدہ ای۔ ٹینڈرنگ پورٹل ’’پرانیت ‘‘ کا آغاز کیا

Posted On: 23 MAR 2021 1:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مارچ 2021: وزارت بجلی کے تحت سرکاری دائرہ کار کے ادارے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے ایک ای۔ٹرینڈنگ پورٹل- پرانیت قائم کیا ہے جس سے کاغذی کام کاج میں کمی آئے گی، آپریشن میں آسانی پیدا ہوگی اور  ٹینڈرنگ کا عمل مزید شفاف بنے گا۔ یہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے معیار، جانچ اور کوالٹی سرٹیفکیشن ڈائرکٹوریٹ (ایس ٹی کیو سی) کے ذیعہ سند یافتہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاور گرڈ بھارت کا واحد ایسا ادارہ ہے جس کے پاس ایس ٹی کیو سی کے ذریعہ طے کیے گئے سلامتی اور شفافیت کے معیارات پر عمل کرنے والے ایس اے پی سپلائر رلیشن شپ مینجمنٹ (ایس آر ایم) پر ای- حصولیابی سے متعلق حل موجود ہیں۔ پاورگرڈ ڈجیٹلائیزیشن کے لئے ایس اے پی ایس آر ایم ڈھانچے کے تحت متعدد اختراعی کوششیں کر رہا ہے۔

 

********

ش ح ۔اب ن

U-2951


(Release ID: 1707036) Visitor Counter : 192