بجلی کی وزارت

پاور گرڈ نے جے پرکاش پاور وینچرس لمیٹڈ کا 74 فیصد حصہ خریدنے کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 22 MAR 2021 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22مارچ ،2021، پاورڈ گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے  جو کہ بھارت سرکار کی بجلی کی وزارت کی ایک مہارتن پی ایس ای ہے، جے پرکاش پاور وینچرس لمیٹڈ (جے پی وی ایل) سے ایک سمجھوتہ کیا ہے جس کے تحت وہ جے پی پاور گرڈ لمیٹڈ- جے وی (جے پی ایل) کا 74 فیصد حصہ خریدے گا۔ اس میں  پاور گرڈ کا حصہ 26 فیصد ہے۔ اس طرح اس خریداری کے بعد جے پی ایل پاور گرڈ کی پوری ملکیت والی ایک ذیلی کمپنی بن جائے گی۔

جے پی ایل-جے وی نے 214 کلو میٹر طویل ای ایچ وی پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ کو ترقی دی ہےتاکہ ہماچل پردیش میں واقع کرچام وانگلو پروجیکٹ سے  بجلی کی ترسیل کی جاسکے۔ یہ بجلی ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب ، اترپردیش اور راجستھان کی ریاستوں میں تقسیم اور استعمال کے لیے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JPLYWHZ.jpeg

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2898



(Release ID: 1706792) Visitor Counter : 136