کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کا ڈاک محکمہ نوجوانوں کے لئے خط لکھنے کے بین الاقوامی مقابلے 2021 کا اہتمام کررہا ہے

Posted On: 22 MAR 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی22،مارچ2021

بھارت کا ڈاک محکمہ متعلقہ پوسٹل سرکل دفاتر کے ذریعے ملک کی تمام ریاستوں میں نوجوان لوگوں کے لئے خط لکھنے کے بین الاقوامی مقابلے 2021 کا اہتمام کررہا ہے۔ اس مقابلے کا موضوع ہے کووڈ-19 کے بارے میں آپ کے اپنے تجربے جیسے اپنے کنبے کے کسی ایک ممبر کو خطاب کرتے ہوئے خط لکھیں۔ 15 سال کی عمر تک کے اسکولی بچے اس مقابلے کے تحت 31 مارچ 2021 تک تحریری مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے کا اہتمام ریاستوں کے ڈاک سرکل کے ذریعے اسکولوں اور مختلف مراکز میں کیا جائے گا، حالانکہ امیدواروں کو اسکولوں، سینٹروں میں ان کی فزیکل موجودگی کے بغیر ان کے گھروں میں مقابلے میں شرکت کے لئے متبادل بھی دیا گیا ہے۔ ایسے امیدواروں کو جو اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں اپنی انٹری، اسناد کے ساتھ متعلقہ پوسٹل سرکل آفس کے نامزد نوڈل افسر کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجنی ہوں گی۔

تمام تفصیلات انڈیا پوسٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جو لنک حسب ذیل ہے۔

https://www.indiapost.gov.in/VAS/Pages/News/Letter_Writing_2021.pdf

اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو ای میل آئی ڈی rn.sikaria[at]gov[dot]inپر بھیجا جاسکتا ہے۔

...............................................................

 

 

    ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2886



(Release ID: 1706788) Visitor Counter : 91