بھارتی چناؤ کمیشن
اُن تمام انتخابی حلقوں میں ، جہاں ووٹ ڈالے جائیں گے ، پولنگ کی تاریخ اور پولنگ کے دن سے 72 گھنٹے پہلے کے دوران موٹر سائیکلوں کی ریلیوں پر پابندی
Posted On:
22 MAR 2021 4:33PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 مارچ / کمیشن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ مقامات پر کچھ سماج دشمن عناصر کے ذریعے پولنگ کے دن سے پہلے اور پولنگ والے دن ووٹروں کو اشتعال دلانے کے لئے موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
کمیشن نے مذکورہ معاملے پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اُن تمام حلقوں میں ، جہاں ووٹ ڈالے جائیں گے ، ووٹنگ کے دن اور ووٹنگ کی تاریخ کے 72 گھنٹے پہلے تک موٹر سائیکلوں کی ریلی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔
اس سلسلے میں چناؤ والی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعلیٰ انتخابی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، جو بھارت کے انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ https://eci.gov.in پر دستیاب ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 22.03.2021 )
U. No. 2879
(Release ID: 1706721)
Visitor Counter : 118