صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
کسی ملک کی شمولیتی ترقی کے لئے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مضبوط سماجی و اقتصادی ڈھانچہ بھی ضروری ہے:صدر کووند
صدر جمہوریہ نے راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ میں سُپر اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا
Posted On:
21 MAR 2021 7:16PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ کسی بھی ملک کی شمولیتی ترقی کے لئے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مضبوط سماجی و اقتصادی ڈھانچہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے آج (21مارچ 2021ء)کو راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ میں سُپر اسپیشلٹی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ میں ہمارے ملک کی صنعتی ترقی میں ایک اہم رول نبھایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی شمولیتی ترقی کےلئے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مضبوط سماجی و اقتصادی ڈھانچہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے میں راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ حساس ہے۔ اس نے نہ صرف صنعتی سرگرمیوں میں، بلکہ صحت، تعلیم، ثقافت اور کھیل وغیرہ کے شعبے میں تبدیلی لانے کےلئے مسلسل کوشش کی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب تک یہ علاقہ سُپر اسپیشلٹی اسپتال سے محروم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 سال پہلے وزیر اعظم نے ایک سُپر اسپیشلٹی اسپتال کے طور پراسٹیل جرنل ہاسپٹل کی تعمیر کی بنیاد رکھی تھی اور آج یہ اسپتال علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس با ت کا ذکر کیا کہ یہ اسپتال نہ صرف اُڈیشہ بلکہ جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے قریبی علاقوں کی سُپر اسپیشلٹی طبی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے آگے کہا کہ تعلیم اور طبی خدمات، گورننس کے دو اہم ستون ہیں۔ان دونوں نے انسانی تہذیب کے فروغ میں اہم تعاون دیا ہے، لیکن گزشتہ برسوں میں طبی خدمات کی اہمیت نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔ کووڈ-19 وبائی مرض نے پوری دنیا میں اپنی تباہ کن شکل دکھائی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری طبی برادری نے ایک پوشیدہ اور نامعلوم دشمن کے خلاف ایک غیر معمولی لڑائی لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راؤر کیلا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیل کی طبی ٹیموں نے اپنی بے پناہ کوششوں سے لوگوں کی حفاظت کرنے کا قابل تعریف کام کیا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ طبی برادری کے ذریعے فراہم کی گئی بے لوث خدمات اور انسانیت کے تئیں اپنی قربانی کے لئے ملک ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گا۔
صدر جمہوریہ نے سائنسدانوں کی بھی ان کی بے انتہا کوششوں کے لئے تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی لگاتار کوششوں سے ہی ہوا کہ ہندوستان میں تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ساتھ ہی ہندوستان نہ صرف ٹیکہ بنانے میں خود کفیل بن رہا ہے، بلکہ ہم دیگر ممالک کو بھی مفت یا بہت ہی مناسب قیمت پر ٹیکے مہیا کرا رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی مرض نے ہمیں کئی اہم سبق دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک سبق یہ ہے کہ ایک ملک کے طورپر ہمیں طبی خدمات میں اصلاح اور اسے تمام لوگوں کےلئے یکساں طورپر قابل رسا بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے ابتدائی طبی خدمات میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اس کے پیچھے ہمارا مقصد طبی خدمات کی توسیع کرکے دور دراز کے جن علاقوں میں طبی خدمات کی کمی ہے، وہاں تک پہنچ بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی درمیانی اور تیسرے درجے کی طبی خدمات تک رسائی میں بہتری یکساں طورپر ضروری ہے۔ وہیں صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آیوشمان بھارت اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت بھی اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔
صدر جمہوریہ کا خطاب پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*************
ش ح۔ق ت ۔ ن ع
(U: 2856)
(Release ID: 1706526)
Visitor Counter : 167