وزارت دفاع
وزارت دفاع نے بھارتی فوج کو 4960 اینٹی- ٹینک گائیڈیڈ میزائلوں کی سپلائی کرنے کے لئے بی ڈی ایل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے
Posted On:
19 MAR 2021 12:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 /مارچ 2021 ۔ وزارت دفاع کے ایکویزیشن ونگ (تحویل میں لینے والی شاخ) نے 1188 کروڑ روپئے کی لاگت سے بھارتی فوج کو 4960 میلان-2ٹی اینٹی- ٹینک گائیڈیڈ میزائل (اے ٹی جی ایم) کی سپلائی کے لئے دفاعی شعبہ کی سرکاری کمپنی (ڈی پی ایس یو) – بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ پر 19 مارچ 2021 کو نئی دہلی میں دستخط کئے ہیں۔ اس سے حکومت کی ’میک اِن انڈیا‘ کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ معاہدہ کا ’ریپیٹ آرڈر‘ ہے، اس پر بی ڈی ایل کے ساتھ 8 مارچ 2016 کو دستخط کئے گئے تھے۔
میلان-2 ٹی 1850 میٹر کے رینج کے ساتھ ایک ٹینڈم وارہیڈ اے ٹی جی ایم ہے جسے بی ڈی ایل نے ایم بی ڈی اے میزائل سسٹم، فرانس سے لائسنس کے تحت پروڈیوز کیا ہے۔ ان میزائلوں کو زمین پر اور ساتھ ہی وہیکل پر نصب لانچر سے داغا جاسکتا ہے اور جارحانہ و دفاعی دونوں طرح کے کاموں کے لئے اینٹی- ٹینک رول میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ان میزائلوں کے انڈکشن سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انڈکشن کی تکمیل تین سال میں کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ پروجیکٹ دفاعی صنعت کے لئے اپنی صلاحیت کے اظہار کا ایک بڑا موقع ہے اور یہ دفاعی شعبہ میں بھی ’آتم نربھر بھارت‘ کے ہدف کے حصول کی سمت میں ایک قدم ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2781
19.03.2021
(Release ID: 1706182)
Visitor Counter : 193