نیتی آیوگ
حکومت لاینیر معیشت کو سرکولر معیشت میں بدلنے کے کام کو رفتار دے رہی ہے
Posted On:
18 MAR 2021 3:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی18،مارچ2021
آتم نربھر بھارت کی کنجی پائیدار ترقی ہے۔ وقت کی ضرورت ایسے ترقی ماڈل کی ہے، جو وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی طرف لے جائے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، تیزی سے شہر کاری، آب وہوا میں تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ہندوستان کو سرکولر یعنی گھومنے والی معیشت کی طرف بڑھنا ہوگا۔
کچرے اور وسائل کے لگاتار استعمال کو ختم کرنے والے اقتصادی اپروچ (نقطہ نظر) کی شکل میں سرکولر معیشت ایک نیا پیراڈگم پیش کرتا ہے، جس میں پیداوار اور عمل آوری پر ایک جامع جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔ ہمارے پیداوار کے نظام کو سرکولر معیشت کے ارد گرد کام کررہی پریکٹسز کو اپنانا ہوگا، تاکہ یہ پریکٹسز نہ صرف وسائل کی انحصاری میں کمی لائیں بلکہ مقابلہ جاتی بھی بنیں۔
ہندوستان کے ذریعہ اپنایاگیا ایک سرکولر معیشت سے بھیڑ بھاڑ اور آلودگی میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ بھارت کو کافی زیادہ سالانہ فائدہ مل سکتا ہے۔ اپنے وسائل، صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے، محدود وسائل کی کھپت کو کم کرنے اور نئے بزنس ماڈل اور صنعت کو رفتار دینے میں ہماری صلاحیت ہمیں آتم نربھرتا کی سمت میں لے جائے گی۔
سرکار ملک کو سرکولر معیشت کی طرف لے جانے کے لئے سرگرم طور سے پالیسیاں بنارہی ہے اور پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ سرکار نے پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست کے نظام، ای ویسٹ منیجمنٹ ضوابط، تعمیر اور کچرے کے بندوبست کے ضوابط کو منہدم کرنا اور ٹیلز ری سائیکلنگ پالیسی جیسے مختلف ضابطوں کو پہلے ہی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔
اپنے قیام کے بعد سے نیتی آیوگ نے بھی پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ وسائل کے طور پر کچرے کے استعمال میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے براہ راست اقدامات کئے گئے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں ری سائیکلنگ صنعت پر ایک نقطہ نظر وضع کرنے کے لئے ہر قدم اٹھائے گئے۔ اسٹیل صنعت کے استعمال میں آنے والی راکھ کے ذرہ اور اسٹیل کے تل چھٹ کا استعمال دیگر شعبوں میں کرنے کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
قومی ری سائیکلنگ کے توسط سے پائیدار ترقی کے موضوع پرنیتی آیوگ نے بھی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ بھارت آئے یوروپی یونین کے وفد کے ساتھ وسائل صلاحیت پر ایک حکمت عملی پیپر تیار کیاگیا اور اسٹیل (اسٹیل کی وزارت کے ساتھ) ایلمونیم (کانکنی کی وزارت کے ساتھ) تعمیر اور انہدام (مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ساتھ) اور ای- ویسٹ (الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ساتھ) پر حکمت عملی لیٹر تیار کیاگیا۔
لاینیر سے سرکولر معیشت میں ملک کو تیزی سے لے جانے کے لئے 11 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ ان کمیٹیوں کی سربراہی آیوگ کے افسران، علاقوں کے ماہرین، اکیڈمیشنس اور صنعتی نمائندے ہوں گے۔ کمیٹیاں اپنے اپنے فوکس والے علاقوں میں ملک کو معیشت سے سرکولر معیشت میں بدلنے کے لئے باقاعدہ طور پر ایکشن اسکیمیں تیار کریں گی۔ وہ ان کی تحقیقات اور سفارشات کو مؤثر ڈھنگ سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ضروری طریقہ کار وضع کرے گی۔ فوکس علاقوں میں 11 اینڈ آف لائن، ری سائیکل کے قابل مٹیریلز (سامان)، کچرے میں جو لگاتار طور پر چیلنجز پیش کررہے ہیں۔
................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-2746
(Release ID: 1706045)
Visitor Counter : 255