صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری
ہندوستان، تیزی سے 3 کروڑ ویکسین کے خوراکوں کے نشانے کی طرف گامزن
Posted On:
15 MAR 2021 11:58AM by PIB Delhi
ملک کی کچھ ریاستوں میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹر ، کیرالہ ، پنجاب، کرناٹک ، گجرات اور تمل ناڈو میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی سب سے زیادہ تعداد درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے 78.41 فیصد معاملے ان ریاستوں میں سامنے آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 26291 نئے معاملے درج کئے گئے۔
مہاراشٹر میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ، 16620 (یومیہ نئے معاملوں کا 63.21 فیصد) ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں یہ تعداد 1792 اور پنجاب میں 1492 ہے۔
یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ خاص طور سے 8 ریاستوں میں دیکھا جارہا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: مہاراشٹر، تمل ناڈو، پنجاب، مدھیہ پردیش، دہلی، گجرات، کرناٹک اور ہریانہ۔
کیرالہ میں پچھلے ایک مہینے میں نئے معاملات میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔
بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد آج 219262 پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں فی الحال فعال معاملوں کی تعداد ہندوستان کے کل مثبت معاملوں کا1.93 فیصد ہے۔
تین ریاستوں مہاراشٹر ، کیرالہ اور پنجاب ہے مجموعی طور پر ملک کے کل فعال معاملوں کا 77 فیصد ہے۔
بھارت کے کل فعال معاملوں کا 58 فیصد سے زیادہ صرف مہاراشٹر میں سامنے آیا۔
نیچے دیئے گئے ڈرافٹ میں 18 جنوری 2021 سے فعال کیسوں کی تعداد میں روزانہ رونما ہونے والی تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔
دوسری طرف ہندوستان کووڈ-19 کی تین کروڑ خوراک دیئے جانے کے نشانے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
آج صبح 7 بجے موصول ہونے والی عارضی رپورٹ کے مطابق اب تک 513065 سیشنز میں 29908038 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
ان میں7355755 ہیلتھ کیئر ورکرز( پہلی خوراک)، 4305118 ہیلتھ کیئر ورکرز( دوسری خوراک)،7340423 فرنٹ لائن ورکرز( پہلی خوراک)،1150535 فرنٹ لائن ورکرز( دوسری خوراک)،1464014 مستفیدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور انہیں دوسری بیماریاں بھی لاحق ہے( پہلی خوراک) اور 8292193 وہ مسفتیدین جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے، شامل ہیں۔
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
73,55,755
|
43,05,118
|
73,40,423
|
11,50,535
|
14,64,014
|
82,92,193
|
2,99,08,038
|
ٹیکہ کاری مہم کے 58 ویں دن (14 مارچ 2021) ٹیکہ کی 140880 خوراک دی گئی ہے۔ کل کیونکہ اتوار کا دن تھا اس لئے بہت سی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ٹیکہ کاری کے اجلاس منعقد نہیں کئے جاسکیں۔
اس مجموعی تعداد میں سے2211 اجلاسوں میں مستفیدین کو پہلی خوراک دی گئی۔( طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان) اور 19995 طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان نے دوسری خوراک لی۔
تاریخ :14 مارچ 2021
|
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد
|
کل حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
7,141
|
8,771
|
7,201
|
11,224
|
16,884
|
89,659
|
1,20,885
|
19,995
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آج اب تک صحت یابیوں کی تعداد ملک بھر میں11007352 ہے۔ قومی صحت یابی شرح 96.68 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17455 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوجاچکے ہیں۔ نئے سامنے آنے والے 84.10 فیصد معاملے 6 ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 8861رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئی اموات میں سے 82.20فیصد 6 ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (50) لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 20 اور کیرالہ میں 15 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 16 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ان ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام ہیں : آسام، چنڈی گڑھ، جموںو کشمیر،( یوٹی)، اوڈیشہ، جھار کھنڈ، لکشدیپ، سکم، لداخ( یوٹی)، منی پور، دادر اور نگرحویلی، میگھالیہ، میزورم، ناگا لینڈ، تریپورہ، انڈمان و نکوبار جزائر اور ارونا چل پردیش۔
******
ش ح ۔س ب۔ر ض
U-NO.2540
(Release ID: 1704808)
Visitor Counter : 248
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam