وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن فیس سے مکمل چھوٹ کے ساتھ او پی ٹی آر ایم ایس سرٹیفکیٹ  کو ڈیجی لاکر کے ساتھ جوڑنے کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 14 MAR 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 مارچ       مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال 'نشنک' نے تصدیق شدہ آن لائن استاد  شاگرد رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (او ٹی پی آر ایم ایس) سرٹیفکیٹس تک بغیر کسی  پریشانی کے رسائی کو یقینی بنانے کے لئے اعلان کیا کہ ، وزارت تعلیم نے سرٹیفکیٹ کو ڈیجی لاکر سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ سرٹیفکیٹ خود بخود ڈیجی لاکر میں منتقل ہو جائیں گے اور نیشنل کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کی ویب سائٹ https://ncte.gov.in/website/DigiLocker.aspx  اور ڈیجی لاکر https://digilocker.gov.in/  پر جا کر انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈیجی لاکر ایپ کو اینڈروائیڈ فون اور آئی فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ این سی ٹی ای کے ذریعہ جاری  او ٹی پی آر ایم ایس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 200 روپے کی رجسٹریشن فیس کو معاف کر دیا گیا ہے۔ ۔ اس سے ملک بھر کے سبھی مستفیدین کو کاروبار آسانی کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے با اختیار بنانے کی سہولت ہوگی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض (

 (14.03.2021)

U-2494

 


(Release ID: 1704707) Visitor Counter : 226