وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے سابرمتی آشرم سے آزادی کا امرت مہوتسو کا افتتاح کیا، ڈانڈی پدیاترا کو جھنڈی دکھائی


آزادی کا امرت مہوتسو ایک جن مہوتسو ہوگا: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 12 MAR 2021 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12ارچ 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے ’پدیاترا‘ (آزادی مارچ) کو جھنڈی دکھائی اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (India@75) کی تمہیدی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیورت، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور گاندھی آشرم کے ٹرسٹی بھی موجود تھے۔

سربرمتی آشرم میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ 15 اگست 2022 سے 75 ہفتے قبل آج شروع ہوا ہے اور 15 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ انھوں نے مہاتما گاندھی اور عظیم شخصیات کو جنھوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دی، کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے پانچ ستونوں کا یعنی جدوجہد آزادی، 75 کے موقع پر تصورات، 75 کے موقع پر فتوحات، 75 کے موقع پر اقدامات اور 75 کے موقع پر عزائم کو باعث تحریک قرار دیتے ہوئے خوابوں اور ذمے داریوں کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے رہنما قوت کے طور پر اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی امرت مہوتسو کا مطلب آزادی کی توانائی کا اکسیر ہے۔ اس کا مطلب مجاہدین آزادی کی توقعات کا اکسیر ہے، نئے تصورات اور عہد بستگیوں کا اکسیر اور آتم نربھرتا کا آب حیات ہے۔

تفصیلی پریس ریلیز کے لئے یہاں کلک کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1704323

تفصیلی پریس ریلیز کے لئے یہاں کلک کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1704336

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادی چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ 91 برسوں کے بعد اب ہم سب اسی زمین پر کھڑے ہیں جہاں سے گاندھی جی نے ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا تھا، لیکن اب یہ پوری طرح سے تبدیل شدہ بھارت ہے۔ وزیر اعظم کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے ثقافت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کا سفر اب خودکفالتی اور عزت نفس کا ہوگا۔ عالمی کینوس پر ہماری شبیہ اب تعاون دینے والے کی ہے۔ نئے اور خودکفیل بھارت نے دنیا کو دواؤں اور ٹیکوں کی فراہمی کی ہے۔ ہم محنت و مشقت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری مستقبل کی نسلیں مضبوط بنیں۔ وزیر اعظم کا تصور ہے کہ جب ملک آزادی کی 100ویں سال گرہ منائے تب ہماری فتوحات اور ثقافتی عظمت دنیا کے سامنے ایک روشن مثال بنے۔ جناب پرہلاد سنگھ نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایک جن مہوتسو ہوگا اور عوام کی دلچسپی کے مطابق پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دراصل ان پروگراموں کا انعقاد خود شہریوں کے ذریعہ ہی کیا جائے گا۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی نے وزیر اعظم کا گجرات کی سرزمین سے ہماری آزادی کے امرت مہوتسو کے متعلق تقریبات کا آغاز کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈانڈی مارچ ہماری جدوجہد آزادی کا ایک سنگ میل ہے۔ ایک پرامید مستقبل کے لئے اپنے ماضی کو سمجھنا ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ آج پورے ملک کی توجہ گجرات پر مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کے دو سپوتوں یعنی گاندھی جی اور سردار پٹیل نے جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا اور اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صلاحیت مند قیادت میں ہماری قوم، ملک کو ایک وشو گرو کی شکل میں تبدیل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر India@75 کی ویب سائٹ لانچ کی۔ انھوں نے ختم ہونے کی دہلیز پر کھڑے کاریگروں / ہنرمندوں کی ہنرمندی اور ان کے فن کو محفوظ کرنے کے لئے سابرمتی آشرم پریزرویشن اینڈ میموریل ٹرسٹ کی شراکت داری سے وزارت ثقافت کے ’’آتم نربھر انکیوبیٹر‘‘ پروگرام کا آغاز کیا۔

’’ووکل فار لوکل‘‘ کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم کے ذریعہ ایک انوکھی چرکھا مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ پر ایک مختصر فلم دکھائی گئی اور ڈانڈی یاترا بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی ثقافتی رنگارنگی اور تنوع کا اظہار کرتے ہوئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی روح کے مطابق رنگا رنگ اور باعث تحریک ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ ان پروگراموں میں معروف تمل شاعر سبرامنیا بھارتی سے لے کر بنکم چندر چٹرجی کے ذریعہ تحریر کردہ وندے ماترم جیسے وطن کی محبت سے سرشار نغمے اور کشمیر کے خوبصورت ثقافتی پروگرام شامل تھے۔

آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کی 75ویں سال گرہ منانے کے لئے بھارت سرکار کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا ایک سلسلہ ہے۔ یہ مہوتسو جن بھاگیداری کے جذبے کے تحت ایک جن مہوتسو کی شکل میں ملک بھر میں منایا جائے گا۔

 

 

****

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2463

12.03.2021


(Release ID: 1704513) Visitor Counter : 289