ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے بڑی حصولیابی درج کرتے ہوئے پچھلے برس کے مجموعی مال برداری کے اپنے اعدادوشمار کو اس برس کے اختتام سے پہلے ہی پار کرلیا ہے


11مارچ 2021 کو انڈین ریلوے کی مجموعی مال ڈھلائی 1145.68ملین ٹن تھی جو پچھلے برس کی کُل مال برداری (1145.61 ملین ٹن) سے زیادہ ہے

11مارچ 2021 تک انڈین ریلوے کا ماہانہ بنیادوں پر لوڈ 43.43 ملین ٹن تھا جو پچھلے برس کی اسی مدت کے مقابلے 10فیصد زیادہ ہے
مال ڈھلائی میں غیرمعمولی بہتری قومی اقتصادی ترقی کا ایک بہترین عکاس ہے

Posted On: 12 MAR 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12،مارچ، 2021:کووڈ وبا سے پیدا ہوئے چیلنجوں کے باوجود 11مارچ 2021 کو انڈین ریلوے نے پچھلے برس کی کُل مجموعی مال ڈھلائی کے اعداد وشمار کو پار کرلیا ہے۔

11مارچ2021 کو انڈین ریلوے کی مجموعی مال برداری 1145.68 ملین ٹن تھی جو پچھلے برس کی مجموعی لوڈنگ (1145.61 ملین ٹن) سے زیادہ ہے۔

مارچ 2021 کے یہ اعداد وشمار مال لوڈنگ اور رفتار کے معاملے میں تیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انڈین ریلوے کس رفتار سے کام کررہی ہے اسے بھی اجاگر کرتے ہیں۔

11مارچ 2021 تک ماہانہ بنیاد پر انڈین ریلوے کا لوڈ 43.43 ملین ٹن تھا، جو پچھلے برس کی اسی مدت (39.33 ملین ٹن) کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔

11مارچ 2021 کو یومیہ بنیاد پر انڈین ریلوے کا مال لوڈنگ 4.07 ملین ٹن تھاجو پچھلے سال کی اسی تاریخ (3.03 ملین ٹن) کے مقابلے میں 34فیصد زیادہ ہے۔

مارچ 2021 کے مہینے میں 11مارچ تک مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 45.49 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو پچھلے برس کی اسی مدت (23.29 کلو میٹر فی گھنٹہ) کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انڈین ریلوے مال گاڑیوں کی آمدورفت کو مزید پُرکشش بنانے کیلئے کئی رعایتیں اور چھوٹ بھی دے رہی ہے۔ زون اور ڈویزنوں میں تجارتی ترقیاتی اکائیوں کے مضبوط اُبھرنے کے ساتھ صنعتوں اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ مستقل رابطے اور تیز رفتاری سے انڈین ریلوے کا مال ڈھلائی کافی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

اس حقیقت پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ کووڈ وبا کا استعمال انڈین ریلوے کے ذریعے اپنی مجموعی صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر کرنے کے موقع کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:2468



(Release ID: 1704462) Visitor Counter : 162