وزیراعظم کا دفتر

کواڈ لیڈروں  کی  پہلی ورچوئل میٹنگ

Posted On: 11 MAR 2021 11:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 مارچ2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن  ، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدی سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آر بائڈن کے ساتھ،   12 مارچ 2021 کوورچوئلی  منعقد ہونے والی پہلی لیڈروں کی ’چہار رخی طریقہ کار کی سربراہ کانفرنس‘ میں شرکت کریں گے ۔

قائدین ،ساجھا دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیالات کریں گے اور ایک آزاد ، کھلا اور شمولیاتی  ہند – بحرالکاہل خطے کی برقراری کے تئیں   تعاون کے فعال شعبوں پر نظریات کا تبادلہ کریں گے۔ یہ سربراہ کانفرنس  ، لچک دار  سپلائی کے سلسلے ،   ابھرتی ہوئی اور اہم ترین ٹکنالوجیوں  ، بحری تحفظ اور آب وہوا کی تبدیلی جیسے ہم عصری چیلنجوں  پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کریں  گی۔

قائدین  ،کووڈ -19 وبا کے خلاف لڑائی میں جاری کوششوں  پر تبادلہ خیال کریں  گے اورہند –بحرالکاہل  خطے میں  ایک محفوظ ، منصفانہ   اور کم قیمت ویکسین کے لئے ،شراکتداری کے  مواقع تلاش کریں گے ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 2441


(Release ID: 1704284) Visitor Counter : 221