ریلوے کی وزارت
ہندوستان ریلویز نے، ای- ایپلی کیشن شرامک کلیان پورٹل کے ذریعہ ،ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکروں کو، کم سے کم اجرتوں کی ادائیگی پر 100فیصد ،عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے
روزانہ اجرت سے کمائی کرنے والوں کو فائدہ پہنچانے کا اقدام
’09‘ مارچ 2021 تک، ، ہندوستانی ریلویز میں ،349590، لاکھ ( 3495 کروڑ روپے سے زیادہ ) کی مالیت کی اجرتی رقم اور تقریباََ 6 کروڑافرادی کام کرنے کے دن ،اس پورٹل پر رجسٹر ہوچکے ہیں
’09 ‘ مارچ 2021 تک اس پورٹل پر مجموعی طورسے 15812 ٹھیکے دار اور مجموعی طور سے 381831کانٹریکٹ ورکر بھی اندراج کراچکے ہیں
ریلوے کی وزارت کے تحت کام کررہی سرکاری شعبے کی تمام اکائیاں بھی، اس ای- ایپلی کیشن کو استعمال کررہی ہیں
یہ ای- ایپلی کیشن ریلویز کو اُ ن اجرتوں کی رقم کی تقسیم پر نظر رکھنے میں مدد دیتی ہے جو کانٹریکٹر ،ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکروں کو، ادا کرتے ہیں
Posted On:
11 MAR 2021 1:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مارچ2021: انڈین ریلویز کا شرامک کلیان ای- ایپلی کیشن یکم اکتوبر 2018 کو تیار اورشروع کیا گیا۔ یہ ای- ایپلی کیشن کم سے کم اجرتوں کے قانون کی گنجائشوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتا ہےاور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ انڈین ریلویز میں کام کررہے ٹھیکے پر کام کرنے والےورکر زکو ان کی دائیگی درست طریقے پر کی جائے ۔اس کے لئے کانٹریکٹر ز پر سختی کی جاتی ہے کہ وہ اس کی ای- ایپلی کیشن میں اجرتوں کا ادائیگی کا اعداد وشمار باقاعدگی کے ساتھ اپ لوڈ کریں ۔اس سے اصل آجر یعنی ریلویز کو اجرتوں کی اس تقسیم پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے، جو کانٹریکٹر ، ٹھیکے پر کا م کرنے والے ورکروں کو ادا کرتے ہیں۔
’09 ‘ مارچ 2021 تک اس پورٹل پر مجموعی طورسے 15812 ٹھیکے دار اور مجموعی طور سے 381831کانٹریکٹ ورکر اندراج کراچکے ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ مجموعی طورسے 48312 کی تعداد میں لیٹر آف ایکسپٹنس ( ایل او اے )، 349590، لاکھ ( 3495 کروڑ روپے سے زیادہ ) کی اجرتی رقم اور تقریباََ 6 کروڑ،افرادی کام کرنے کے دن بھی ، ہندوستانی ریلویز میں ،اس پورٹل پر رجسٹر ہوچکے ہیں۔
ریلوے کی وزارت کے تحت کام کررہی سرکاری شعبے کی تمام اکائیاں بھی اس ای- ایپلی کیشن کو استعمال کررہی ہیں۔
یہ پورٹل ریلوے کی محتلف اکائیوں کے ٹھیکے داروں کو اس ای- ایپلی کیشن میں اپنا اندراج کروانے اور اس کے بعد انہیں مختلف ریلوے اکائیوں کے ذریعہ جاری کردہ ورک آرڈر کو شامل کرنے کے قابل بناتا ہے، جس میں ڈویژنس / ورکشاپیں / پی یوز / پی ایس یوز شامل ہیں۔کانٹریکٹرزکو کام کے لئے اس کے ذریعہ حاصل کردہ ٹھیکے پر کام کرنے والے ہر ایک ورکر کی پوفائل وضع کرنی پڑتی ہے اور باقاعدگی کی بنیاد پر اس ورکر کو فراہم کردہ اجرتوں کو اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے۔پورٹل میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے گنجائش ہے کہ کانٹریکٹر کے ذریعہ ادا کردہ اجرتیں، وقت بہ وقت حکومت ہند کی مقررکردہ کم سے کم اجرتوں کے مطابق ہیں۔
کانٹریکٹرز کے بلوں کو منظوری دینے سے قبل ریلوے کے بل کو منظوری دینے والے حکاموں کو یہ چیک کرنا ہوتا ہے کہ آیا کانٹریکٹر نے اس ای- ایپلی کیشن پر ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکروں کے اجرتی اعدادوشمار کو اپ لوڈ کر دیا ہے یہ نہیں ۔ اس عمل کی مکمل عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ٹھیکے کے اغراض وشرائط میں بھی ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ای- ایپلی کیشن میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکرکے شناختی کارڈ کو تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے نیز اسے وقت بہ وقت ادا کی گئی اجرتوں کے بارے میں ایس ایم ایس بھیجنے کے علاوہ ای پی ایف اور ای ایس آئی سی میں جمع کئے گئے حصے کے بارے میں بھی ایس ایم ایس بھیجنے کی گنجائش موجود ہے۔
شفافیت پیدا کرنے کی غرض سے ، مختلف ریلوے اکائیوں میں فعال ورک آرڈروں کی تعداد ، کام کرنے والے ورکروں کی تفصیلات اور تا تاریخ ورکروں کو کی گئی مجموعی اجرتوں کی ادائیگی کی تلخیص بھی عوام کے مشاہدے کے لئے دیکھی جاسکتی ہے۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
(11-03-2021)
U- 24
(Release ID: 1704115)
Visitor Counter : 176