وزارت خزانہ

چودہ ریاستوں کو روپے میں محصولات کے خسارے کے گرانٹ کے طور پر 6,194.09 کروڑ روپے جاری کئے گئے


رواں مالی سال کے دوران ریاستوں کو محصولات کے خسارے کے طور پر مجموعی طور پر 74,340 کروڑ روپے جاری کئے گئے

Posted On: 10 MAR 2021 1:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے آج ریاستوں کو محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے(پی ڈی آر ڈی) کی 12 ویں اور حتمی ماہانہ قسط کے طور پر 6,194.09 کروڑ روپے جاری کئے۔ اس قسط کے اجراء کے ساتھ ہی کل روپے رواں مالی سال میں محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے  کے گرانٹ  کے بطور 74,340 کروڑ جاری کردیئے گئے ۔

اس ماہ میں جاری کی جانے والی گرانٹ کی ریاست وار تفصیلات اور 2020-21ء میں ریاستوں کو دی جانے والی محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے  کے گرانٹ کی کل رقم شامل ضمیمہ ہے۔

دستور کے آرٹیکل 275 کے تحت ریاستوں کو محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے  کے گرانٹ کی رقم فراہم کی جاتی ہیں۔ اس  گرانٹ کی رقم ماہانہ اقساط میں پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی جاتی ہے  تاکہ ریاستوں کے پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو اکاؤنٹس کے فرق کو پورا کیا جاسکے۔ کمیشن نے 14 ریاستوں کے حق میں پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی ہے۔

ریاستوں کی اس گرانٹ کے مجاز ہونے کی اہلیت اور گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ کمیشن کرتا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 2020-21 کے مالی جائزہ لینے والے تخمینہ کو مدنظر رکھنے کے بعد ریاست کے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کے فرق کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2020-21 میں 14 ریاستوں کیلئے مجموعی پوسٹ ڈیولیوشن محصولاتی خسارہ گرانٹ کی مد میں 74,340 روپے کی سفارش کی تھی۔کمیشن نے ان 14 ریاستوں کے لئے تجویز کردہ یہ رقم  صد فی صد مرکزی حکومت نے جاری کی ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ جن ریاستوں کو محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے کے گرانٹ کی سفارش کی گئی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش ، آسام ، ہماچل پردیش ، کیرالہ ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، سکم، تمل ناڈو ، تری پورہ ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

 

محصولات کے پوسٹ ڈیولیوشن خسارے کے گرانٹ

 

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

10مارچ2021 کو 12ویں قسط کی جاری رقم

21۔2020 کی کل رقم

 

آندھراپردیش

491.34

5896.92

 

آسام

631.48

7578.90

 

ہماچل پردیش

952.43

11430.85

 

کیرلا

1276.72

15322.80

 

منی پور

235.30

2823.97

 

میگھالیہ

40.91

490.99

 

میزورم

118.48

1421.98

 

ناگالینڈ

326.36

3916.94

 

پنجاب

638.15

7658.90

 

سکّم

37.33

448.00

 

تمل ناڈو

335.36

4024.94

 

تریپورہ

269.62

3235.95

 

اتراکھنڈ

422.93

5075.93

 

مغربی بنگال

417.68

5012.93

 

مجموعی

6194.09

74340.00

****

U.No. 2374

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704010) Visitor Counter : 163