وزارت خزانہ

’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ اسکیم کی شروعات کے بعد سے 110019سے زیادہ قرضے دیئے جاچکے ہیں

Posted On: 09 MAR 2021 1:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9مارچ ،2021، ’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ اسکیم کی شروعات کے بعد سے 31 جنوری 2021 تک 110019 سے زیادہ قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ فائدہ ا ٹھانے والے کو اپنے کاروبار میں اضافے کے لیے 10 لاکھ روپئے سے لے کر ایک کروڑ روپئے تک کا قرضہ مل سکتا ہے۔

یہ بات خزانے اور کارپوریٹ ا مور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم 5 اپریل 2016 کو شروع کی تھی اور بعد میں اس میں 2025 تک کی توسیع کردی گئی۔اس اسکیم کے تحت کسی شیڈولڈ کمرشیل بینک (ایچ سی بی) کی کسی ایک برانچ سے  درج فہرست ذات / درج فہرست قبیلے سے تعلق رکھنے والے قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند کم از کم ایک شخص کو اور کم ا ز کم ایک خاتون کو 10 لاکھ روپئے سے لے کر ایک کروڑ روپئے کے درمیان قرضہ مل سکتا ہے۔ یہ قرضہ سامان تیار کرنے والے ، خدمات یا کاروباری شعبوں میں ماحول دوست کارخانے قائم کرنے کے لیے لیا جاسکتا ہے

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2335



(Release ID: 1703620) Visitor Counter : 78