نیتی آیوگ

نیتی آیوگ دس مارچ 2021 کو(ایس ڈی جی) طویل مدتی ترقیاتی اہداف انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ21-2020جاری کرے گا

Posted On: 08 MAR 2021 3:09PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ دس مارچ،2021کو ہندوستان طویل مدتی ترقی اہداف (ایس ڈی جی) کا تیسرا ایڈیشن  جاری کرےگا ۔پہلی بار دسمبر 2018میں یہ انڈیکس شروع کیا گیا تھا ۔یہ اب ملک میں طویل مدتی ترقی اہداف کی ترقی کی نگرانی کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان ترقی کے مقابلے کو آگے بڑھایا ہے۔نیتی آیوگ کے نائب صدر ڈاکٹر راجیو کمار اسے جاری کریں گے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹو افسر جناب امیتابھ کانت، لیگ آف نیشنس کی ریزیڈنٹ کو –آرڈینیٹر محترمہ رینیٹا لوک –دیسیلیاں اور ہندوستان میں یو این ڈی پی کی ریزی ڈنٹ رپریزینٹیٹو محترمہ شوکو نوڈا بھی موجود رہیں گی۔ نیتی آیوگ کے ذریعہ  پیش کردہ اور ترقی یافتہ اس انڈیکس کو اس کی تعمیر کے عمل میں شامل بنیادی شیئرہولڈروں میں مرکز اور ریاستی حکومتیں،ہندوستان میں اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی تنظیمیں ،وزارت شماریات  اور پروگرام  اور دیگر اہم وزارتیں شامل ہیں۔

ایس ڈی جی ہندوستانی انڈیکس اور ڈیش بورڈ 21-2020 :فعالیت کی دہائی میں حصہ داری

یہ انڈیکس عالمی اہداف کے حصول کی سمت میں اب تک قومی اور ریاستی سطح پر ہوئی ترقی کا جائزہ لیتا ہے اور یہ استحکام ،استقامت اور تعاون کے پیغام کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہا ہے ۔ 2030تک کے لئے طے اہداف کے حصول کی سمت میں اب تک ایک تہائی سفر کر چکی ان کوششوں کے بعد انڈیکس کی یہ رپورٹ کوآپریٹو کی اہمیت پر مرکوز ہیں اور اس کا موضوع ہے،’’ ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس  اور ڈیش بورڈ 21-2020:فعالیت کی دہائی میں حصہ داری‘‘

ہر نئے ایڈیشن میں کام کو مکمل کرنے میں بہتری کی سطح کا تعین کرنے اور اب تک ہوئی ترقی کاجائزہ لینے کے علاوہ مرکز اور ریاستوں سے ملے اعدادو شمار کو تازہ ترین رکھنے میں 17مقاصد،54اہداف اور 100اشارے تھے۔ تیسرے ایڈیشن میں  17 مقصد ،70اہداف اور 115انڈیکس ہیں۔

انڈیکس کی تعمیر اور اس کےلئے استعمال ہونے والی حکمت عملی ایس ڈی جی پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے کام کو مکمل کرنے کا جائزہ  کرنے کے ساتھ ہی ان کی اہلیت کی فہرست کا تعین کرنے کے مرکزی مقاصد کو حتمی شک دیتی ہے۔ایسے علاقوں کی پہچان کرنے میں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مدد دینے اور ان کے درمیان طبی مقابلے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انڈیکس  کا اندازہ 17ویں مقصد کے لئےمعیار کی تشخیص  کے ساتھ پہلے 16اہداف کےلئے اعدادو شمار پر مبنی ہے۔ ہدف کا تعین  کرنے کے تکنیکی عمل  اور اسکور کے جنرلائزیشن کی عالمی سطح پر قائم حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں۔جہاں ہدف تعین ہر اشارے کےلئے مقصد کے فرق کو ماپنے کے قابل بناتا ہے،وہیں مثبت اور منفی اشاروں کے جنرلائزیشن  کا عمل ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےلئے ہدف وار اسکور کے مقابلے اور جائزے کی اجازت دیتا ہے۔ایک ریاست کا مکمل اسکور 2030 ایجنڈا کی غیر منقسم قدرت کو توجہ میں رکھتے ہوئے،ہر مقصد کو ایک ہی وزن دے کر حاصل کیاجاتا ہے۔

اشاروں کے انتخاب سے پہلے شماریات پروگرام عمل درآمدگی وزارت،مریز وزارتوں اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شیئر ہولڈروں کے ساتھ آپسی تال میل کے بعد باہمی غورو خوض ہوتا ہے۔انتخاب کا عمل اشاروں کے مسودے کی فہرست پر ملے تبصروں اور تجاویز کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظا م علاقوں کو بھیجا جاتا ہے۔اس مقامی وسائل کے لازمی شیئر ہولڈروں اور اعضا کے طورپر ،ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام  ریاستوں نے مقامیت کی سمجھ اور زمینی تجربے کے ساتھ ملے ردعمل کا انضمام کرنے کے ساتھ ہی اس انڈیکس  کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

قومی ترجیحات  کے مطابق یہ انڈیکس 2030ایجنڈے کے تحت عالمی ترجیحات کی وسیع شکل کے اظہار کی نمائندگی کرتا ہے۔انڈیکس کا ماڈیولر برتاؤ،صحت اور تعلیم،صنف ،اقتصادی ترقی، اداروں،ماحولیاتی تبدیلی  اور ماحول سمیت اہداف کی وسیع شکل پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ترقی کےلئے ایک پالیسی ساز وسیلہ ہے  اور رہنما بن گیا ہے۔ہندوستان کے طویل مدتی  ترقی کے ہدف میں ضروری سرمایہ کاری کےلئے ریاستوں کے ذریعہ  اور مستقبل کے تصورات اور منصوبوں کے علاوہ ریاست اور ضلعی اشاروں کے خاکے کی ترقی کو فروغ دے کر مختلف تنظیموں کی حکمت عملی  کا جائزہ لیتے ہوئے قومی سطح پر طویل مدتی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

نیتی آیوگ کو قومی اور سب قومی سطح پر طویل مدتی ترقی کے اہداف کو اپنانے اور ان کی نگرانی کےلئے آپسی تال میل کرنے کا حق ہے ۔ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ 21-2020نیتی آیوگ کی کوششوں کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ہی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پائیدار ترقی کی نگرانی میں اصلاح کرنے کی سمت میں مسلسل کوشش کرتا  رہتا ہے۔

*********

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:2267

 

 



(Release ID: 1703403) Visitor Counter : 126