خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی تمام اہم اسکیموں کو تین  امبریلا اسکیموں کا زمرہ دیا گیا ہے یہ مشن پوشن 2.0،  مشن وتسلیا اور مشن شکتی  ہیں

Posted On: 08 MAR 2021 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 مارچ2021: خواتین اور بچوں کی فروغ  کی وزارت نے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے  موثر نفاذ کے لئے  وزارت کی تمام اہم اسکیموں کو تین  امبریلا اسکیموں کا زمرہ دیا گیا ہے یہ مشن پوشن 2.0،  مشن وتسلیا اور مشن شکتی  ہیں۔

سن  2011 کی رائے شماری کے مطابق،  ہندوستان کی آبادی میں  خواتین اور بچوںکا تناسب  67.7  فیصدہے ۔ ملک کی پائیدار اور  یکسانیت  پر مبنی  فروغ کے لئے خواتین اور بچوں  کوتفویض اختیارات اور تحفظ فراہم کرنا نیز  ان کی مجموعی فروغ  کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خواتین اور بچوں کی بہبودکی وزارت،  اس  با ت کو یقینی بنانے کے لئے  جدوجہد کرتی ہے کہ اچھی نگہداشت  کے ساتھ خوشحال بچے،  ایک محفوظ اور صاف ستھرے ماحول میں پرورش  پائیں اور خواتین کو ایک ایسا ماحول  فراہم کرکے  بااختیار بنایا جائے ، جو  قابل رسائی  ،  قابل برداشت   ، بھروسے مند اور ہر قسم کے امتیاز اورتشددسے پاک ہو۔ وزارت کا اصل مقصد، خواتین اور بچوں کے لئے  ریاست کے عوامل   میں  خلیج  پرتوجہ  مرکوز کرنا  اور  بین -وزارتی  اور  بین شعبہ جاتی  مرکوزیت کے عمل کو   فروغ دینا ہے تاکہ  جنسی یکسانیت  اور  بچوں پر مرکوز   قوانین ،  پالیسیاں اور  پروگرام  وضع کئے جاسکیں ۔

ملک کے آئین نے آزادی اور  موقع  کے ضمن میں، خواتین اور مردوں   ، دونوں کو یکساں حقوق   عطا کئے ہیں۔  اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے خواتین کو اس قابل بنانے  کی غرض سے،زندگی  گزارنے  کی ایک رسائی  اختیار کی جارہی ہے ، جو ایک ایسا ایکو نظام  وضع کرتی ہے ، جو موروثی  تعصب   اور رول پلیز   پر توجہ مرکوز کرتی ہے، خواتین کے حقوق  اور ناموس  کو تحفظ اور برقراررکھتی ہے نیز  انہیں  آگے بڑھنے کے لئے  ضروری  مہارت فراہم کرنے کے علاوہ  ان میں  اعتماد بحال کرنے  کی راہ ہموار کرتی ہے۔سرکار کے لئے  خواتین کا تحفظ  ،سلامتی اور وقار انتہائی اہمیت  رکھتے ہیں لہٰذا   ایک ایسا شمولیتی  معاشرہ وضع کرنے کی ضرورت ہے، جس میں  خواتین اور لڑکیوں   کو ،  وسائل اور مواقع، دونوں تک یکساں رسائی حاصل ہو ، جو انہیں ہندوستان کی  سماجی،اقتصادی اور سیاسی  ترقی میں  شرکت کرنے کے قابل بناسکے۔خواتین ، ملک کی  پائیدار ترقی کے لئے ضروری  منتقل  پذیر اقتصادی  ، ماحولیاتی اور سماجی تبدیلیوں کو حاصل کرنے کے لئے،  کلیدی  وسیلوں  کی  حیثیت رکھتی ہے۔ اس مقصدکوحاصل کرنے کے لئے  متناسب  تبدیلیوں کے ساتھ موجودہ اسکیموں کو جاری رکھنا ناگزیر ہے ،جسے  مشن شکتی کے ذریعہ  حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بچے  ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔ملک کی ترقی کے لئے بچوں کی بہبود   لازم ہے کیونکہ  وہ  ملک کے   مستقبل  کے  انسانی  وسائل   کے شراکتدار ہیں۔تغذیائی مواد ،  فراہمی  ،  بیرونی رسائی  اور ماحصل  کو مستحکم کرنے کے لئے  ،سرکار  اضافی تغذیائی پروگرام اور پوشن ابھیان کو ضم کرکے  مشن پوشن  2.0 کا آغازکررہی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت   نے  بچوں کے تحفظ  اور بہبود کے لئے بہت سارے اقدامات کئے ہیں۔ مشن وتسلیا ان تمام پروگراموں کے تسلسل کو یقینی بنائے گا۔

ان تین امبریلا اسکیموں کے لئے  ،  خواتین او ر بچوں کی فروغ کی وزارت کے لئے   ڈیمانڈ نمبر 100 کے تحت   ،  22-2021 کے بجٹ میں،  درج ذیل  رقوم مختص کی گئی ہیں۔

نمبر شمار

امبریلا اسکیم

شامل کردہ اسکیم

بجٹ 22-2021

(روپے کروڑمیں)

1.

شکشم آنگن واڑی  اور پوشن 2.0

امبریلا آئی سی ڈی ایس –آنگن واڑی خدما ت، پوشن ابھیان  ، نوجوان لڑکیوں  کے لئے اسکیم

20,105.00

2.

مشن وتسلیا

بچوں کے تحفظ کی خدمات اور بچوں کی بہبودکی اسکیمیں

900.00

3.

مشن شکتی (خواتین کے تحفظ اور تفویض  اختیارات کے لئے مشن

س اے ایم بی اے ایل ( ون اسٹاپ سینٹر ،  مہیلا پولیس  رضاکار ، خواتین کی ہیلپ  لائن/سوادھر / بیواؤں   کے لئے گھر وغیرہ )

 

سمرتھیا ( بیٹی بچاؤ  بیٹی پڑھاؤ، دارالاطفال  ،  پردھان منتری مترو وندنا یوجنا / جینڈڈر بجٹنگ/ ریسرچ 

3,109

 

مشن شکتی ،دیگر مشنوں / خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی امبریلا اسکیمیں   کے ساتھ مرکوزیت سے جاری رہے گا(یہ ہیں مشن پوشن 2.0 ،مشن وتسلیا  ،  اور مشن  سکشم – آنگن واڑی  (بشمول  قومی سے لے کر پنچایت  سطح تک عام معلومات – نیز –انتظامی –ریڑھ کی ہڈی  ) ۔

 

 

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U- 2254



(Release ID: 1703179) Visitor Counter : 200