سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دیویانگوں اوربرزگ شہریوں کی امداد اورانھیں ضروری آلات دینے کے لئے کل ایٹہ نگرمیں تقسیم کیمپ کا افتتاح ہوگا

Posted On: 04 MAR 2021 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04؍مارچ :مرکزی حکومت نے کورونا عالمی وباکے سبب ملک بھرمیں دیویانگوں اور بزرگ شہریوں کے مفاد کودھیان میں رکھتے ہوئے انھیں مختلف بہبودی اسکیموں کے تحت بغیرروک ٹوک مدد فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدام کئے ہیں ۔ اسی سلسلے میں کووڈ -19رہنما ہدایات کے پیش نظرکل اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹہ نگرکے ڈی کے کنونشن ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت پہلے سے شناخت شدہ دیویانگوں اور حکومت ہند کے راشٹریہ ویوشری اسکیم کے تحت بزرگ مستفدین شہریوں کو مدد اور ضروری آلات کی تقسیم کا آغاز کیاجائے گا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی آندھراپردیش کے گورنر سبکدوش بریگیڈیئر ( ڈاکٹر)بی ڈی مشراہوں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سماجی انصاف اورتفویض اختیارات اورجل شکتی کے وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریہ اور اروناچل پردیش کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات اور قبائلی بہبود کے وزیرجناب آلولیبانگ سمیت دیگر معززشخصیات بھی موجودہوں گی ۔

کل 217مستفدین نے 127دیویانگ اور 90بزرگ شہری ہیں ۔ انھیں اسی سال فروری ، 2021میں اے ایل آئی ایم سی او ریاست کے نہرلاگن ، یوپیااور پپم پیرے ضلع کے سنگلی علاقوں میں لگائے گئے مختلف کیمپوں میں شناخت کیاگیاتھا۔ ان مقامات کے پہلے سے شناخت شدہ ان دیویانگوں اور بزرگ شہریوں کو تقریبا 21لاکھ روپے کے کل 541امدادی آلات اور مددکی تقسیم  مرحلہ وارکی جائے گی ۔

کووڈ -19کو دیکھتے ہوئے ان 217مستفدین میں سے تقریبا 100افراد کو کل ڈی کے کنونشن ہال میں منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام میں مدد اور امدادی آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔ بقیہ لوگوں کو ان کے رہائش کے نزدیک کے متعلقہ بلاکوں میں مرحلہ وار سلسلے میں یہ امداد فراہم کرائی جائے گی ۔

ڈیولپمنٹ بلاکوں میں تجزیئے کے لئے منعقدہ کیمپوں میں رجسٹریشن کے بعد شناخت کئے گئے ان دیویانگوں اور بزرگ شہریوں کو ان کی عمرسے وابستہ نااہلیت /ضرورت کے مطابق یہ مختلف امداد ی آلات ان کی زندگی اور روزمرہ کے کاموں کو آسان اور معمول پر بنائے رکھ کر انھیں سماج کی اہم دھاراسے جوڑنے میں مدد گارہوسکتے ہیں ۔ تقسیم کئے جانے والے آلات میں اسمارٹ فون ، اسمارٹ کین (چھڑی ) ، ڈے جی پلیئر، بریل کٹ ، وھیل چیئر ، ٹیٹراپاڈ/ٹرائی پوڈ، بیساکھیاں ( کریچیز)، واکنگ اسٹکس ، ہیرئنگ ایڈاور واکرشامل ہیں ۔

دیویانگ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت کے دیویانگ تفویض اختیارات محکمے کے تحت ہندوستانی مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ  کارپوریشن  (آرٹیفیشیل لمبس  مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا –اے ایل آئی ایم سی او )، کانپورنے اروناچل کی ریاستی حکومت کے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات نیز قبائلی بہبود کی وزارت اور ایٹہ نگر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کیمپ کا انعقادکیاہے ۔

امداد اور امدادی آلات (مصنوعی اعضاء ) کی تقسیم کے دوران کووڈ -19انفیکشن ہونے کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لئے ضروری انفرادی صحت تحفظ کے لئے اصولوں اور سختی سے تعمیر کرنے کے اقدام کو یقینی بنایاگیاہے، مناسب فاصلہ بنائے رکھنا ، ہرفرد کی تھرمل اسکریننگ کاانتظام ، فیس ماسک اور سینی ٹائزرکو لازمی بنانے اور آلات کی کئی سطح پر جراثیم کو مارنے جس میں گاڑیوں ، امداد آلات اوراعضاء کو بھیجے جانے سے پہلے جراثیم کشی کے عمل سے گذارنے ، کھلے /بند اسٹوریج مقامات کی صاف صفائی اورتقسیم سے ٹھیک پہلے دوبارہ سے جراثیم کشی ان تدابیرمیں شامل ہیں ۔

حکومت ہند کے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات وزارت نے دیویانگ تفویض اختیارات محکمے کی سکریٹری محترمہ شکنتلاڈی گاملن ، اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری جناب نریش کمار، دیویانگ تفویض اختیارات محکمے میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹرپربودھ سیٹھ ، اروناچل پردیش سماجی انصاف اور قبائلی بہبود محکمے میں کمشنر محترمہ نہاریکارائے ، اے ایل آئی ایم سی اوکے سی ایم ڈی جناب ڈی آرسرین اور اروناچل حکومت کے اعلیٰ افسران اس پروگرام میں موجود رہیں گے ۔

 

 

 

 

 

*****************

)05.03.2021 (ش ح ۔ش ت۔ع آ

U-2179



(Release ID: 1702642) Visitor Counter : 92